۱ خرداد ۱۴۰۳ |۱۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 21, 2024
انا لله و انا علیه راجعون

حوزہ/ ہندوستان کے زیر انتظام خطہ لداخ کے ضلع کرگل سے تعلق رکھنے والے معروف  معالج و ماہر امراض خواتین ڈاکٹر کنیز فاطمہ کی مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے زیر انتظام خطہ لداخ کے ضلع کرگل سے تعلق رکھنے والے معروف معالج و ماہر امراض خواتین ڈاکٹر کنیز فاطمہ کی مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ اس سانحہ پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

آی کے ایم ٹی کے جنرل سیکرٹری کے دفتر سے جاری شدہ ایک تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر کنیز فاطمہ کی اچانک گزر جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بحیثیت ماہر امراض خواتین ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر موسسہ آی کے ایم ٹی نے مرحومہ کے شوہر و معروف سجن سپیشلسٹ ڈاکٹر کاچو محمد حسین، ان کے خلف و دیگر عزیز و اقارب کے خدمت میں تسلیت پیش کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کیا ہے۔

ادھر آئی کے ایم ٹی کے شعبہ صحت باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سینٹر نے بھی ڈاکٹر صاحبہ کی گزرنے کی خبر سنتے ہی ایک ہنگامی اجلاس بلا کر اس سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

باقریہ کے میڈیا سیل سے جاری ایک پریس نوٹ میں ڈاکٹر صاحبہ کی بے لوث خدمات کو یاد کرتے ہوئے مرحومہ کے شوہرو معروف معالج ڈاکٹر کاچو محمد حسین اور دیگر لواحقین کو تعزیت پیش کیا گیا ہے۔

الہلال ویلفیئر کمیٹی پشکم نے بھی اس سانحہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .