جمعرات 27 نومبر 2025 - 23:28
نجفِ اشرف میں آیت اللہ نائینیؒ کی بین الاقوامی کانفرنس کا شاندار افتتاح

حوزہ/ نجفِ اشرف میں آیت اللہ میرزا محمد حسین غروی نائینیؒ کی علمی و فکری خدمات کے اعتراف میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز جمعرات 27 نومبر 2025 کو علما، فضلا اور علمی شخصیات کی گستردہ شرکت کے ساتھ ہوا، جس نے علمی و حوزوی حلقوں میں اس عظیم المرتبت عالم کی فکر و میراث کو ایک بار پھر مرکزِ توجہ بنا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمِ ربانی اور محققِ جلیل القدر، آیت اللہ میرزا محمد حسین غروی نائینیؒ کے اعزاز میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس آج بروز جمعرات 27 نومبر 2025 کو نجفِ اشرف میں علما، علمی شخصیات اور حوزوی طبقے کی بھرپور شرکت کے ساتھ شاندار انداز میں افتتاح ہوئی۔

یاد رہے کہ اس کانفرنس کا پہلا مرحلہ 23 اکتوبر 2025 کو شہرِ مقدس قم میں منعقد ہوا تھا، جبکہ دوسرا مرحلہ 25 اکتوبر 2025 کو مشہدِ مقدس میں منعقد کیا گیا۔

واضح رہے کہ کانفرنس کے اختتامی مراحل 27 نومبر 2025 اور 29 نومبر 2025 کو بالترتیب نجفِ اشرف اور کربلائے معلی میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha