مجلس وحدت مسلمین پاکستان
-
یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ایک قوم بن کر عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت پوری لگن اور جانفشانی کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے کا ہے ۔اسے غیر ضروری سرگرمیوں میں ضائع کرنے کی بجائے نیک مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کیا جائے۔
-
احساس کفالت پروگرام کے نام پر بطور رشوت اب بھی کئی مقامات پر مستحقین سے رقم وصول کی جا رہی ہے، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے قرآن و احادیث کی روشنی میں انسانوں کی اقسام کے موضوع پر سلسلہ وار درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان زمین پر خلیفہ خدا ہے کیونکہ وہ امانت الہٰی یعنی دین و شریعت کا حامل ہے۔
-
کورونا کا تعلق کسی بھی مذہبی طبقے سے جوڑ کرقوم کے درمیان فاصلے بڑھانا پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کا سبب کوئی ایک بھی زائرنہیں بلکہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث یہ ملک کے مختلف حصوں میں پھیلاہے ۔ زائرین کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈے اور میڈیا ٹرائل کے ذریعے کی گئی کردار کشی متعصبانہ عمل ہے ۔
-
امام مہدی ؑ ہی عالم بشریت کے لیے نجات دہندہ ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نیمہ شعبان شب برات کے مبارک موقع پرقوم کو حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ علیہ کے یوم ولادت کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے اس رات کی مبارک ساعتوں کو عبادت میں بسر کر کے اپنے گناہوں کی بخشش،ملک و قوم کی سلامتی اور کورونا کی وباکے خاتمے کے لیے دعائیں مانگی جائیں۔
-
المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کراچی کی جانب سے راشن کی تقسیم کادوسرا مرحلہ بھی مکمل،ابتک 1500خاندانوں کو راشن کی فراہمی
حوزہ/مجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل ذیلی ادارہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سید زین رضوی کی زیر نگرانی کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب شہرقائد کے متاثرہ ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے راشن بیگز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا۔
-
عوام اور حکومت کا باہمی تعاون ہی کورونا کی وباء سے وطن عزیز کو باہر نکال سکتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا کو جاری ٹکرزمیں کہاکہ عوام اور حکومت کا باہمی تعاون ہی اس مہلک وبا ءسے وطن عزیز کو باہر نکال سکتا ہے۔ یہ وقت راہ خدا میں خرچ کرنے کا بہترین وقت ہے ۔
-
تفتان سرحد پر قرنطینہ سینٹر صحیح تقاضوں کے مطابق نہیں بنایا گیا تاہم الحمد اللہ اس کے باوجود بھی ایران سے آنے والے تاحال محفوظ ہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ کرتے ہوئے شہید ہونے پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیئے ۔
-
کورونا وائرس پر صحافی ،علماء اور سیاستدان دانشمندی کا مظاہرہ کریں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویزہ ختم ہونے پر زائرین ایران سے واپس آئے انہیں کسی نے نہیں دکھیلا ہے۔ایک ملک جس پر شدید ترین عالمی پابندیاں ہیں وہ کیسے دوسروں کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔تفتان سرحد پر قرنطینہ سینٹر صحیح تقاضوں کے مطابق نہیں بنایا گیا۔اگر بائی روڈ آنے سے کرونا پھیلتا ہے تو بائی ائیر آنے سے بھی کرونا پھیلتا ہے ۔کرونا وائرس کی جنگ میں ایسے معاملات اٹھانے والے دشمن کے ساتھی ہیں،صحافی ،علماء اور سیاستدان دانشمندی کا مظاہرہ کریں ۔
-
ہمارا افتخار ہے کہ ہمارے لیڈر سید علی خامنہ ای ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزه/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ڈکٹیٹروں کی حکومت ہے اور عرب ممالک پر بادشاہ حکومت کر رہے ہیں۔ امام خمینی (رح) نے فرمایا تھا کہ حق مانگنے سے نہیں بلکہ حق چھیننے سے ملتا ہے۔
-
ایران سے تفتان پہنچنے والے زائرین کے حوالے سے حکومتی اقدامات غیراطمینان بخش ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگہی مہم میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناگہانی آفات یا کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے زندہ قومیں بہترین لائحہ عمل طے کرتی ہیں۔خوف و ہراس کی فضا پیدا کرکے عوام کو نفسیاتی عوارض کا شکار کرنا دانشمندانہ عمل نہیں۔