نجف اشرف
-
دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف:
نمائندہ قائد نجف کی گزشتہ پانچ سالہ خدمات اور آئندہ دو سال نمائندہ قائد نامزدگی کی تقریب منعقد
حوزہ/دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف عراق میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ عالیجناب علامہ غلام قنبر قرائتی صاحب کی گزشتہ پانچ سالہ بہترین کارکردگی اور آئندہ دو سال کے لیے بطور نمائندہ قائد نامزدگی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں احسن کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں نمائندہ قائد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
-
آیت اللہ شہید صدر کی توہین سے انکی شخصیت میں کمی نہیں آ سکتی،آیت الله حائری
حوزہ / آیت اللہ حائری عراقی علماء میں سے ایک ہیں ، انہوں نے صدام کی حکومت کے ایک افسر ، صباح الحمدانی کے اس دعوے کی مکمل طور پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان دعوؤں سے آیت اللہ العظمی شہید صدر رحمة اللہ علیہ کی عظیم شخصیت میں کوئی کمی نہیں آ سکتی اور نہ ہی دشمن اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے.
-
ایرانی آئل ٹینکروں نے امریکہ کی ناک کو زمین پر رگڑا دیا، سوریہ میں نمایندہ ولی فقیہ
حوزہ/ سوریہ میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے ہمیں سکھایا کہ خدا پر لوگوں کا اعتماد امریکہ کو تباہ کرسکتا ہے ، اور ہم سب نے دیکھا ہے کہ کس طرح ایرانی آئل ٹینکروں نے امریکہ کی ناک اور اس کی پابندیوں کو زمین پر رگڑا دیا، اور یہ اعزاز ہمیں امام خمینی کے انقلاب کی وجہ سے ملا ہے ۔
-
حجت الاسلام شیخ ابوالحسن ناصر ملت اعلی اللہ مقامہ کی سوانح حیات
حوزہ / خداوند متعال نے اپنی تمام مخلوقات میں سے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر خلق کیا ہے۔ قرآن نے بھی اشرف المخلوقات کو جاننے والے، یعنی اہل علم اور نہ جاننے والے، یعنی جاہل میں تقسیم کیا ہے.