توہین رسالت (ص)
-
ہندوستان میں توہین رسالت (ص) کے خلاف یمن میں احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ ہندوستان میں توہین رسالت ص کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر:
جس طرح توہین رسالت (ص) کوئی مسلمان برداشت نہیں کرتا،اسی طرح توہین اہلبیت (ع) پر بھی ہمیں ایک ہونا ہوگا
کانفرنس سے خطاب میں تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ توہین رسالت (ص) کوئی مسلمان برداشت نہیں کرتا، لیکن توہین اہلبیت(ع) ہو رہی ہو تو کوئی نہیں بولتا، پیغام پاکستان میں کہا گیا ہے کہ آج کے بعد کوئی کسی کو کافر کہے گا تو سیدھا جیل جائیگا، اب نعرے لگ رہے ہیں لیکن پوچھا نہیں جا رہا۔
-
توہین رسالت پر علماء و طلاب ہندوستان قم المقدسہ کا سخت ردّ عمل/ میمورنڈم
حوزہ/ہم مغرب کی اس دوغلی پالیسی کی شدید طور پر مذمت کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ رسول اعظمؐ کی شان میں توہین در حقیقت تمام مذاہب اور پوری انسانیت کی توہین ہے اور جو بھی غیرت دینی رکھتاہے اس کے لئے اس مقام پر خاموشی ناقابل قبول ہے ،لہذا دنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمان پر امن طریقے سے اس توہین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ہم انکی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
-
توہین رسالت (ص) کو آزادی اظہار کا نام نہیں دیا جا سکتا، ابوالخیر زبیر
حوزہ/ رحمت للعالمین وحدت کانفرنس سے خطاب میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نبی ختمی مرتبتۖ کی گستاخی پر بلا رنگ و نسل اور جغرافیائی حد بندیوں کی پرواہ کیے بغیر سارے مسلمانوں کا یک زبان ہونا اس امر کی دلیل ہے کہ عشق مصطفٰے ۖ ہی وہ واحد طاقت ہے، جو ہمیں جوڑ کر رکھ سکتی ہے۔
-
کراچی، آئی ایس او کی جانب سے توہین رسالت (ص) کے خلاف 14 ربیع الاول کو فرانسیسی قونصلیٹ کے باہر احتجاج
حوزہ/ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ غیر مسلم اتحاد ہر طرف سے مسلم امہ پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور انکے مقابلے میں وحدت اسلامی پارہ پارہ ہے، ابلیس زمان بار بار سرکار دوجہاں (ص) کی شان میں گستاخی کرکے مسلم امہ کی غیرت ایمانی کو للکار رہے ہیں۔