خاندان رسالت
-
پوری دنیا میں دو طرح کے مسلمان ہیں ایک ریاست والے اور دوسرے رسالت والے،مولانا سید کلب رشید رضوی
حوزہ/کربلا میں امام حسینؑ کے مدِّ مقابل لڑنے والے کافر نہیں تھے وہ خود کو مسلمان ہی کہتے تھے۔ اِس طرف بھی نمازی تھے، اُس طرف بھی نمازی تھے، اِس طرف بھی قرآن والے تھے اُس طرف بھی قرآن تھا۔ اس لیے کسی کا نام نہ پوچھیں بلکہ یہ پوچھیں کہ بھائی حضرت امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں لکیر کھینچی تھی۔ کیا آپ لائن کے اس طرف ہیں یا اس طرف؟ بات سمجھ میں آ جائے گی۔
-
خاندان رسالت پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام اس گھرانے کا نام ہے جس کی طہارت کی گواہی خدا تعالیٰ نے قران میں دے رکھی ہے۔ جو شرپسند عناصر مذہب کے نام پر اہلبیت کی شان میں گستاخی کرتے ہیں وہ یا تو بیمار ذہین ہیں یا پھر یہود و نصاری کے آلہ کار ہیں جو وطن عزیز میں مذہبی منافرت کا ایک نیا طوفان کھڑا کرنے کے لیے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔
-
11شعبان: میلاد جناب علی اکبر (ع)
حوزہ/ گیارہ شعبان المعظم کی شب خاندان رسالت اور ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشیوں اور مسرتوں کی شب ہے کیونکہ یہ رات شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر(ع) کے جشن میلاد کی رات ہے۔ ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے اپنے تمام قارئین و تمام مومنین اور خاص طور پر امت مسلمہ کو اس پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کرتے ہیں۔