سابق رکن پارلیمنٹ
-
عالم اہل سنت ہندوستان:
بعثت نبوی کا مقصد انسان کی خیر و فلاح و سعادت ہے، مولانا عبید اللہ خان اعظمی
حوزہ/ ہندوستان کے معروف عالم اہل سنت اور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا عبید اللہ خان اعظمی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی بعثت کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج پوری دنیا میں اسلام دشمن نہ شیعوں پر حملہ کر رہے ہیں نہ سنیوں پر بلکہ وہ اس دین اسلام پر حملہ کر رہے ہیں جس کی پیروی شیعہ اور سنی دونوں کر رہے ہیں اور اس قرآن پر حملہ کر رہے ہیں جو شیعوں کو بھی چاہئے اور جو سنیوں کو بھی چاہئے ،وہ اس ملت اسلامیہ پر حملہ آور ہیں جو ملت اسلامیہ شیعوں سے بھی منسوب ہے اور سنیوں سے بھی منسوب ہے ۔
-
بحرینی پارلیمنٹ کے سابق رکن:
آل خلیفہ نے ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی، علی الاسود
حوزہ/ بحرینی جمعیت الوفاق پارٹی کے مستعفی سابق رکن پارلیمنٹ علی الاسود نے بحرینی حکومت اور اسرائیلی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں بیان کیا کہ بحرینی عوام نے اس معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ملت بحرین کے اعتقادات کے خلاف بغاوت قرار دیا ہے۔