سید لیاقت علی کاظمی
-
کتاب ڈاؤنلوڈ
جَمالِ وَلئ عصر(ع) اور خود ساختہ محرومیت
حوزہ/امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف سے متعلق ایک بہترین کتاب
-
حیاتِ زینبی کا تحلیلی مطالعہ
حوزہ/ جناب زینب سلام اللہ علیہا ہمیں زندگی کے تمام راستوں، پیروی اور حمایت، دوستی اور دشمنی کے ساتھ ساتھ کوئی بھی موقف اختیار کرنے میں بصیرت کی بنیاد پر عمل کرنا سکھاتی ہیں۔
-
اربعین اور مہدوی حکومت کے ساتھ اس کی مماثلتیں
حوزہ|اربعین کے عظیم اجتماع میں جو چیز جابہ جا ہے وہ محبتوں بھرا عاطفی ماحول اور عشق و محبت سے سرشار انسانی نظام کی تشکیل ہے۔ ایک ایسا نظام جس میں معاشرتی بندھن اور انسانی اقدار کا ٹھوس اور ملموس اظہار پایا جاتا ہے اور امام حسین علیہ السلام اور ان سے محبت اور ان کے نظریات اس معاشرے میں تمام انسانی اور مذہبی رشتوں کے درمیان کڑی بنتے ہیں۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:عہد و پيمان الہى كو توڑنا انسان كے لئے زياں كار بننے اور اس كى ہستى كى تباہى كا باعث ہوتاہے
حوزہ؍عہد و پيمان الہى كو توڑنے كى وجہ سے بنى اسرائيل اپنے خسارے اور اپنى ہستى كى تباہى كے گڑھے پر آ كھڑے ہوئے۔ اللہ تعالى كا فضل و رحمت بنى اسرائيل كو نقصان اور خسارے سے نجات دلانے كا باعث بنا۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:انسانوں کا تقوٰی حاصل کرنا، غیر صحیح عقائد اور برے اعمال سے اجتناب کرنا آسمانی کتابوں کے نزول کے اہداف میں سے ہے
حوزہ؍تورات کو پوری سنجیدگی سے قبول کرنا اور کردار و افکار کو اس کے مطابق ڈھالنا اللہ تعالٰی کا بنی اسرائیل کو حکم تھا۔بنی اسرائیل کے تورات کو قبول کرنے کا ہدف تقوٰی حاصل کرنا اور برے اعمال سے دوری اختیار کرنا تھا.
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ: ایمان بغیر عمل صالح کے اور عمل صالح بغیر ایمان کے نہ تو کارآمد ہے اور نہ ہی انسانی سعادت کا باعث ہے
حوزہ؍اللہ تعالٰی اور قیامت پر ایمان اور انبیاء علیہم السلام کی رسالت کی تصدیق و تایید ادیانِ الہٰی و آسمانی کے مشترکہ اصول ہیں۔صالح اعمال کا انجام دینا تمام ادیانِ الہٰی کا تقاضا تھا۔
-
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:مسائل شرعی کا لحاظ رکھتے ہوئے کتّے کا پالنا
حوزہ؍اگر طہارت اور نجاست کے مسائل کا خیال رکھا جائے اور گھر میں اس کا رہنا مفید ہو تو کوئی ممانعت نہیں ہے، لیکن وہ طریقہ جو کتّے کے سلسلے میں اہل مغرب اختیار کرتے ہیں اسلام اس کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:انسان تنوع چاہتا ہے اور ایک ہی رنگ و ڈھنگ پر بے صبری کرتا ہے
حوزہ؍آیات الہٰی کا انکار اور ان کا کفر اختیار کرنا انسان کی ذلت و خواری اور درماندگی کا باعث ہوتا ہے۔تجاوز گری اور گناہوں کا ارتکاب انسان کو کفر کی ترغیب اور الہٰی قائدین کے قتل پر آمادہ و لاپرواہ بنا دیتے ہیں۔
-
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: حیوانات کے پالنے کا خرچ
حوزہ؍یہ خرچ اگر اسراف کی حد تک نہ پہنچے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:دوسروں کے حقوق پر ڈاکے ڈالنا اور تجاوز کرنا فساد و تباہی کے مصادیق میں سے ہے
حوزہ؍معاشرتی اختلافات کی بنیادوں کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے۔ زمین میں فساد و تباہی پھیلانا ان محرمات میں سے ہے جن پر بہت تاکید کی گئی ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:الٰہی فرامین سے بغاوت اور انحراف ظلم ہے
حوزہ؍اللہ تعالٰی کے اوامر کو تبدیل و تغییر کرنا ظلم ہے اور عذاب کا باعث ہے۔گناہ کرنے والوں کے لیے دنیاوی عذابوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ موجود ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:اللہ تعالٰی کے فرامین کا اجراء گناہوں کی بخشش کی زمین فراہم کرتا ہے
حوزہ؍ اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کے لیے ضروری ہے کہ پروردگار کی جانب سے دئیے گئے احکام و آداب پر عمل کیا جائے.حضرت موسٰی علیہ السلام کی قوم میں پاک دامن اور اچھے کردار کے لوگ موجود تھے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ: تنقيد اور نصيحت سے پہلے مہربانى اور محبت سے پيش آنا ايک اچھا اور بہت بہتر عمل ہے
حوزہ؍ اديان الٰہى ميں سزاؤں كے احكام و قوانين، اگر چہ وہ سزا قتل ہونے كى ہو، يہ سب گناہگاروں اور خطاكاروں كے لئے فلاح و سعادت كى ضمانت فراہم كرتے ہيں۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:اللہ تعالى نے تورات كے علاوہ بھى حقائق عنايت فرمائے جو حق و باطل كے مابين امتياز كا وسيلہ ہيں
حوزہ؍تورات حق و باطل كے مابين تشخيص كا بہترين وسيلہ ہے۔حضرت موسىٰ عليہ السلام كو جو تورات عطا كى گئی وہ بنى اسرائيل پر اللہ تعالى كى نعمتوں ميں سے ايك تھى.
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:گناہ كا معاف ہونا ايك ايسى نعمت ہے جس كا شكر ادا كيا جانا چاہيئے
حوزہ؍اللہ تعالىٰ كى بارگاہ ميں شكر و سپاس گزارى كرنا لازم و ضرورى ہے۔اللہ تعالىٰ كى بارگاہ اقدس ميں سپاس و شكر گزارى اور شاكرين كے مقام تك پہنچنے كى راہ ميں گناہان كبيرہ ركاوٹ بنتے ہيں۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز میں امام حسینؑ پر سلام بھیجنا
حوزہ؍کلی طور پر نماز میں غیر خدا کو مخاطب قرار دینا نماز کے باطل ہونے کا باعث ہے، البتہ اگر حکم سے لاعلمی کی وجہ سے، اپنی نماز کو صحیح سمجھتا تھا تو سابقہ نمازوں کی قضا نہیں ہے لیکن احتیاط واجب کی بناء پرضروری ہے کہ سجدہ سہو کرے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:رات كى عبادت و مناجات كى ايك خاص اہميت ہے
حوزہ؍چاليس رات لوگوں سے دور ہوكر عبادت و مناجات كرنے كا ايك خاص اثر ہے۔حضرت موسى عليه السلام كى عدم موجودگى ميں بنى اسرائيل نے بچھڑے كى پوجا كرنا شروع كردى۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:یوم استاد کا تحفہ
حوزہ؍ان تحائف کے قبول کرنے میں بذات خود کوئی حرج نہیں ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:عالم طبیعات کے اسباب پر اللہ تعالٰی کی حاکمیت ہے
حوزہ؍اللہ تعالٰی کی آزمائش کے دوران بنی اسرائیل کا سختیاں اور مشکلات برداشت کرنا اور ان میں کامیاب ہونا ان کے لیے اللہ تعالٰی کی نصرت اور نجات کا سبب بنا.انسان کا عمل اللہ تعالٰی کے تدبیرامور کی کیفیت معیّن کرنے میں بہت اہمیت کا حامل ہے.
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:الیکٹریکل ساز و سامان کو پاک کرنا
حوزہ؍صرف پانی سے پاک ہوسکتا ہے۔ نماز باطل نہیں ہے، مگر یہ کہ نماز پڑھنے والے کو نماز ختم ہونے سے پہلے معلوم ہوجائے کہ موبائل فون کی نجاست رطوبت کے ساتھ اس کے لباس یا بدن تک پہنچ گئی ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ: انسان سختیوں، نعمتوں اور اللہ تعالٰی کی عنایات سے الٰہی آزمائش و امتحان میں مبتلا کیا جاتا ہے
حوزہ؍فراعنہ کے تسلط اور زمانہ حکمرانی میں بنی اسرائیل کی خواتین بھی انتہائی سختیوں میں مبتلا تھیں.بنی اسرائیل کی عورتیں اپنے بچوں کے فراعنہ کے ہاتھوں بے تحاشا قتل کی بناء پر لذت حیات کھو چکی تھیں اس طرح ان کا خود زندہ رہنا بھی عذاب تھا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قبلہ کی سمت کا خیال نہ رکھنا
حوزہ؍ قبلہ کی سمت کا اطمینان ہوتے ہوئے قبلہ سے انحراف جائز نہیں ہے؛ لیکن اگر قبلہ سے انحراف اتنا کم ہو کہ عرف میں اسے رو بہ قبلہ شمار کیا جائے تو نماز صحیح ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ: تاريخ سے آگاہى كا انسانوں كى ہدايت ميں بہت بنيادى اور سودمند كردار ہے
حوزہ؍اللہ تعالىٰ كى نعمتوں كو ياد كرنے كا ہدف ياد خدا ہے اور اس كى نعمتوں كو اس كى جانب سے سمجھنا ہے۔ اللہ تعالىٰ نے بنى اسرائيل كو ان كے زمانے كے تمام انسانوں پر برترى عنايت فرمائی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قرض کو رد مظالم کا متبادل کرنا
حوزہ؍اگر رد مظالم کی نیت سے اسے بریٔ الذمہ کر دیں تو آپ کا ذمہ بری ہو جائے گا اور اطلاع دینا ضروری نہیں ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:جو لوگ اللہ تعالىٰ كى ملاقات كا يقين ركھتے ہيں وہ اپنى بڑائی كى خصلت سے رہا ہوجاتے ہیں
حوزہ؍لقائے الہٰى اور اسى كى طرف بازگشت پر گمان ركھنا خشوع و خضوع اور فروتنى كا جذبہ پيدا كرنے كے ليئے كافى ہے۔خاشعين خود كو ہميشہ خدا كے حضور اور اسى كى طرف بازگشت كى حالت ميں محسوس كرتے ہيں۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:دو شہروں کے مابین شرعی مسافت کے تعین کامعیار
حوزہ؍شرعی مسافت کے تعین کے لئے اپنے شہر کی آخری حدود سے، منزل مقصود شہر کی ابتداء تک کا حساب لگایا جائے گا، مگر یہ کہ مقصود شہر کے قرب و جوار میں کسی مخصوص یا مستقل جگہ جانے کا ارادہ رکھتا ہو کہ عرفی طور پر شہر تک پہنچنا منزل مقصود تک پہنچنا شمار نہ ہوتا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:نماز اور زكوٰة اسلام كے دينى واجبات اور عملى اركان ميں سے ہيں
حوزہ؍نمازوں كو جماعت كے ساتھ ادا كرنے كى ضرورت و اہميت ’’واركعوا مع الراكعين؛ نماز گزاروں كے ساتھ نماز كى ادائيگى‘‘ نماز با جماعت كے قيام كا كنايہ ہے۔ نماز با جماعت كو ركوع سے تعبير کرنا اور نمازيوں كے لئے راكعين استعمال کرنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ نماز با جماعت ميں ركوع كى انتہائی زيادہ اہميت ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:تشہد میں اقتداء کرنا
حوزہ؍ اگر اس وقت پہنچے کہ جب امام جماعت نماز کا آخری تشہد پڑھنے میں مصروف ہو تو اگر نماز جماعت کے ثواب میں شامل ہونا چاہتا ہے تو تکبیرۃ الاحرام کہہ کر بیٹھ جائے اور امام جماعت کے ساتھ تشہد پڑھے ـ سلام نہ کہے ـ۔۔۔۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:دين فروشى كے مقابل جو بھى قيمت و اجرت، جتنى بھى زيادہ حاصل ہو حقير و ناچيز ہے
حوزہ؍دين فروشى كے مقابل جو بھى قيمت و اجرت، جتنى بھى زيادہ حاصل ہو حقير و ناچيز ہے۔خداوند متعال كو نظر ميں ركھنا اور اس كے غير سے خوف نہ كھانا قرآن پر ايمان اور دين فروشى سے اجتناب كا باعث بنتاہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:معذور افراد کا سجدہ کرنا
حوزہ؍اگر اس انداز میں ہو کہ وہ جھک کر میز پر سجدہ کرسکتے ہوں تو سجدہ شمار ہوگا اور اعضائے سجدہ کی بابت حتی الامکان خیال رکھنا ضروری ہے ۔ لہذا اگر سجدہ گاہ کو ہاتھ میں اٹھا کراسے پیشانی پر رکھیں تو سجدہ صحیح نہیں ہے، البتہ ضروری نہیں کہ گھٹنے کسی چیز پر رکھیں۔