منہدم
-
تیز بارش سے لکھنو کے تاریخی آصفی امام باڑے کا ایک حصہ منہدم ہوا
حوزہ/ تیز بارش کے سبب دنیا کا سب سے بڑا اور شہرہ آفاق آصفی امام باڑہ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔
-
جنوب مغربی شہر آبادان میں ایک عمارت کے منہدم ہونے کے سانحے پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
حوزہ/ مغربی ایران کے خوزستان صوبے کے آبادان شہر میں ایک عمارت کے گر جانے کے سبب کئي افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے پر رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام میں اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے متعلقہ عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ جانی نقصان کو روکنے کے لیے تیز کارروائي کے ساتھ ہی اس واقعے کے ذمہ داروں کو پکڑ کر عبرت ناک سزا دی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ ملک میں اس قسم کے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔
-
لکھنئو: شاہ نجف امام باڑہ اور قدم رسول کی چہار دیواری منہدم
لکھنؤ کے شاہ نجف امام باڑہ اور اس کے قریب میں واقع قدم رسول کی چہار دیواری کو واٹر کارپوریشن نے اسمارٹ سٹی کے نام پر منہدم کر دیا ہے۔ شاہ نجف امام باڑہ آثار قدیمہ کے زیر نگرانی ہے۔ باوجود اس کے واٹر کارپوریشن نے آثار قدیمہ سے قریب کھدائی کرنے سے پہلے اجازت نہیں لی۔