کلام جدید
-
کلام جدید کی بحثیں:
عقل، وحی، دین اور کلام جدید
حوزہ؍کیا انسانی عقل کا ڈیٹا اور اسکی عقل میں موجود چیزیں وحی کی تعلیمات کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں،کیا عقلیت اور مذہب ایک دوسرے کے ساتھ گذربسر کرسکتے ہیں، یا لازمی طور پر دونوں میں سے ایک کو دوسرے پر قربان کرنا ہوگا ؟ اس بات میں کوئی شک و شبہ نظر نہیں آتاکہ،عقل اور وحی جیسے دو ذرائع ومنابع میں ظاہری تنازعہ ہی – بعض تعلیمات میں – «دين بیزار،عقل پرست» اور « عقل بیزار، دین پسند»حلقۂ فکر کی پیدائش کا سبب بنا ہے۔
-
مباحث کلام جدید:
کیا دینداری کی اصل وجہ لاعلمی اور نادانی ہے!!
پروردگار فطری حادثات کے عرض میں نہیں ہے کہ ان دونوں میں سے کسی ایک کی علیت سے انکار کی بنا پر دوسرے کی نفی کا امکان پیدا ہوجائے؛عالم ممکنات کی ہر شئ اسی سے وجود میں آئی اور اپنا وجود اسی کی وجہ سے باقی رکھے ہوئے ہے اور پوری طرح اسی سے وابستہ ہے، اسی لیے تو پروردگارکائنات میں ہونے والے ہر ایک حادثات و واقعات کے لیے علتِ اصلی و علت العلل کا حکم رکھتا ہے۔