۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ملی یکجہتی کونسل پرس کانفرنس

حوزه نیوز/ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نے پریس بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ13 اپریل بروز جمعہ آزادی کشمیر و فلسطین ریلی اتحاد امت کا عظیم الشان مظاہرہ ہوگی

حوزه نیوز ایجنسی؛  ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نے پریس بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ۱۳ اپریل بروز جمعہ آزادی کشمیر و فلسطین ریلی اتحاد امت کا عظیم الشان مظاہرہ ہوگی۔

آزادی کشمیر و فلسطین ریلی اس امر کا اظہار ہے کہ ہم مظلوموں کے حامی ہیں اور یہ ریلی اتحاد امت کا عظیم الشان مظاہرہ ہوگی جس میں تمام دینی جماعتیں شرکت کریں گی۔ بھارت، اسرائیل اور امریکہ مل کر دنیا کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، یہ وقت ہے کہ دنیا کے مسلمان متحد ہو کر اس منحوس تثلیث کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئےکیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما میاں محمد اسلم نے کہا کہ ایک جانب کشمیری مسلمان بھارتی پیلٹ گنوں کا شکار ہیں اور دوسری جانب فلسطینیوں پر سنائپر تعینات کیے گئے ہیں۔ ہمارے ہمسائے میں امریکہ افغان بچوں کو بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اور پاکستان کے عوام کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ظلم پر خاموش نہ رہیں۔

پریس بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ آزادی کشمیر و فلسطین ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ کونسل میں شامل تیس جماعتیں اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں گی، تشہیری مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے، عوامی رابطہ مہم بھی زو ر و شور سے جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ریلی مظلوم کشمیری، فلسطینی اور افغان مسلمانوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ اتحاد و وحدت کا عظیم مظاہرہ ہو گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .