۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان

حوزه/ جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ماہ محرم میں کربلا میں حضرت امام حسین (ع) کی اپنے جانثاروں کے ساتھ شہادت تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ماہ محرم میں کربلا میں حضرت امام حسین (ع) کی اپنے جانثاروں کے ساتھ شہادت تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام سے اللہ کی رضا پر قربان ہونے کی تاریخ اور شہدا ئے کربلا کی قربانی غلبہ حق کی جدوجہد کا تسلسل ہے ۔

کربلا میں شہادتیں مظلومیت کی منفرد تاریخ اور مسلمانوں کی میراث ہیں۔ امام حسین (ع) نواسہ رسول (ص)کا احترم ، محبت اور عقیدت تمام مسلمانوں کے دل کی گہرائیوں میں ہے۔حق اور باطل، حسینیت اور یزیدیت کی کشمکش جاری ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ استعماری نظام اور تہذیب کے وارث یزیدوں کو مات دینے کے لیے اہل ایمان حسینی جذبہ کے ساتھ متحد ہو جائیں ۔ماہ محرم میں عقیدت ، باہمی احترام ، دل آزاری سے اجتناب سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .