۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
رفیعی

حوزہ / ایران کے نامورخطیب اور جامعۃ المصطفی کی علمی کمیٹی کے اہم رکن حجت الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی نے شهر اصفهان میں مجلس عزا سے خطاب میں امام حسین اور کربلا سے درس حاصل کرنے پر تاکید کی اور کہا کہ ملت ایران کو معلوم ہونا چاہئے کہ انقلاب اسلامی حق ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامورخطیب اور جامعۃ المصطفی کی علمی کمیٹی کے اہم رکن حجت الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی نے شهر اصفهان میں مجلس عزا سے خطاب میں امام حسین اور کربلا سے درس حاصل کرنے پر تاکید کی اور کہا کہ ملت ایران کو معلوم ہونا چاہئے کہ انقلاب اسلامی حق ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔  

حجت الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی نے شہر اصفہان میں موجود مسجد ’’امام خمینی  ؒ‘‘ میں ۱۲ محرم کی شب کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسینؑ نے عاشور کے دن تین طرح کے خطبے ارشاد فرمائے۔

 پہلی قسم کا خطبہ یزید کے لشکریوں کے درمیان ارشاد فرمایا۔ یہ خطبہ پند و نصیحت، تنبیہ اور یادآوری پر مشتمل تھا۔

امامؑ کا دوسری قسم کا خطبہ اپنے باوفا ساتھیوں کے درمیان تھا۔ اس خطبے میں حضرتؑ نے شب عاشور کو چند نعمتوں کی وجہ سے خدا کا شکر ادا کیا اور وہ نعمتیں پیغمبر اسلامﷺ کا وجود مبارک، قرآن کریم اور مسلمان ہونا ہے اور یہ چیز ہمارے لئے درس ہے۔

انہوں نے کہا: لوگوں کو خدا کی عطاکردہ نعمتوں پر اس کا شکر عطا کرنا چاہئے  اور کسی بھی قسم کے گلے شکوے سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ ایسا فعل خدا کے عذاب کا باعث بنتا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی نے کہا: امام حسینؑ نے تیسری قسم کا خطبہ عصر عاشور کو اپنے اہلِ خانہ کے درمیان ارشاد فرمایا۔ اس خطبے کے راوی امام زین العابدینؑ ہیں۔ اس خطبے میں امام حسینؑ نے ارشاد فرمایا: ’’مجھے اگر قتل بھی کر دیا جائے تو خدا آپ کی حفاظت کرے گا۔ابن زیاد اور یزیدی نہیں رہیں گے اور اہلبیتؑ کا ذکر ہمیشہ رہے گا اور کامیابی بھی انہی کا مقدر ٹھہرے گی۔ اس واقعہ میں مشکلات کے بدلے خداوند آپ کے دشمنوں کو ذلیل و خوار کرے گاپس آپ اس رستے میں ہرگز شکوہ نہ کریں‘‘۔

انہوں نے کہا: آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ باطل اور ظلم باقی نہیں رہا ہے اور آئندہ بھی باقی نہیں رہے گا۔ قارون، فرعون اور صدام اور ان کی طرح کے دوسرے افراد باقی نہیں رہیں ہیں اور بری طرح نابود ہوئے ہیں۔ ملت ایران کو بھی معلوم ہونا چاہئے کہ انقلاب اسلامی حق ہے اور باقی رہنے والا ہے پس ہمیں امام حسینؑ سے درس حاصل کرتے ہوئے شکوہ نہیں کرنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .