۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
 یوم سیاہ

حوزه/ /بھارتی قبضےکے 71 برس مکمل ہونے پرکشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج، مظاہرے، ریلیاں، آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی قبضےکے 71 برس مکمل ہونے پرکشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج، مظاہرے، ریلیاں، آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے اور فوجی جارحیت کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کی کال کے نتیجے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

اس دن وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قابض بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کے قیام کی سفارش پر فوری عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔ 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 71 برس قبل 27 اکتوبر کو ہندوستانی فوج ہوائی جہازوں کے ذریعے سری نگر ائرپورٹ پر اتری تھی، جموں وکشمیر کے اُس وقت کے حکمران مہاراجہ ہری سنگھ تہا جو 26 اکتوبر کو الحاق کی دستاویز پر دستخط کئے تھے اور ہندوستان کی طرف سے اپنی فوجیں 27 اکتوبر کو سری نگر میں اتاری گئی تھیں۔

مزاحمتی جماعتوں نے27اکتوبرکو یوم سیاہ منانے کی اپیل کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی کال دی تھی۔ وادی بھر میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ اس دوران شہر واکثر قصبوں میں بازار اورکاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند رہے اور سڑکوں سے مسافر ٹرانسپورٹ غائب رہا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .