بدھ 28 نومبر 2018 - 13:05
بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہاہے

حوزه/ امیر جماعت ا سلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہاہے لیکن حکمران اس پر کچھ کہنے کی بجائے بھارت سے تعلقات کی پینگیں بڑھا رہے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق امیر جماعت ا سلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہاہے لیکن حکمران اس پر کچھ کہنے کی بجائے بھارت سے تعلقات کی پینگیں بڑھا رہے ہیں ۔

امیر جماعت ا سلامی پاکستان نے کہا:حکومت کافرض ہے کہ وہ کشمیریوں کو قتل عام سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کرے ۔ گزشتہ عرصہ سے کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔ گزشتہ روز آٹھ افراد کو بھارتی فوج نے گولیوں سے بھون دیاہے ۔

 سینیٹر سراج الحق نے کشمیری مظلوم عوام کی حق میں آواز اٹہانے پر زور دیتے ہوے کہا کہ مسلمان ممالک عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی پر چپ سادھے بیٹھی ہیں ۔کہیں سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں کوئی آواز نہیں اٹھتی ۔

انہوںنے کہاکہ مسئلہ عیسائی کمیونٹی کا ہو تو یہ تمام ادارے اور اقوام متحدہ فوری طور پر حرکت میں آتے ہیں ۔ مشرقی تیمور ، جنوبی سوڈان کو الگ کردیاگیاہے ۔ اقوام متحدہ کی کشمیر پر استصواب رائے کی قرار داد یں ستر سال سے عملدرآمد کی منتظر ہیں ۔ بھارت جو مسئلے کو خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا ، ان قرار دادوں سے انکاری ہے اور اب وہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتاہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha