۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تحریک منہاج القرآن کی ۳۵ ویں میلاد کانفرنس

حوزه/ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ۳۵ ویں عالمی میلاد کانفرنس گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔

کانفرنس کے اختتامی سیشن میں صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ گیلانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف احمد خان کھوسہ مہمان خصوصی تھے۔ مسلم لیگ قاف کے رہنماء چودھری سالک حسین، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، مراد راس، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد، حسن مجتبیٰ، بیرسٹر عامر حسن، ممتاز شاعر زاہد فخری، معروف ثناء خوان پروفیسر عبدالرووف روفی، ممتاز کمپئر و نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری سمیت ملک بھر سے مختلف شعبہ جات کی ممتاز و معروف شخصیات اور مختلف مذاہب کے رہنماء بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں ملک بھر سے علماء مشائخ، اسکالرز، مختلف مذہبی، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور وفود بھی شریک ہوئے۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .