حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس شیعہ مرجع تقلید کی دفتر سے جاری شده بیان کا متن درج ذیل ہے:
باسمه تعالی
قال الله الحکیم: وَ إِذَا الْمَوْؤُدَةُ سُئِلَتْ بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ
نهایت افسوس کے ساتھ محل نزول وحی الهی مدینۃ النبی صلّیالله علیه و آله و سلّم سے ننها معصوم اور مظلوم زکریای عزیز کی شهادت کی غم انگیز خبر ملی.
ایک غیر اسلامی اور غیر انسانی سوچ رکهنے والے انسان کی جانب سے یہ سفاکانہ ظلم، ایک ایسی خبیث سوچ اور لوگوں کو بے نقاب کرتا ہے جو چهرے سے تو انسان لگتے ہیں لیکن کئی سالوں سے حرمین شریفین اور مرکز نزول قرآن کریم اور جوار مرقد مطهّر رحمت للعالمین سے لوگوں کو گمراہی اور ضلالت اور خدا سے دوری کی طرف دعوت دے رہے ہیں.
کیا اس خبیث لوگون کی ناپاک دلوں میں جو حیوان سے بهی بدتر ہیں ذره برابر رحم نهیں؟! عالمی ادارے اور تنظیمیں اور اسلامی ممالک کے حکام خصوصا سعودی حکام اس سفاکانہ ظلم کے سامنے خاموش کیوں ہیں؟ اور اپنی خاموشی سے کیوں اس ظلم کی تایید کررہے ہیں؟
ہم زکریا کے مغموم والدین کو جو اهل بیت نبی صلّیالله علیہ و آلہ و سلّم کے محبین سے ہیں، اس غم پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے ان کے لئے صبر جمیل اور اس عظیم مصیبت پر اجر جزیل طلب کرتےہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا ظالمین عالم کو ان کی کیفر کردار تک پهنچائے اور ان سے مظلومین کی حق لے. وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ
قم المقدّسه
یوم شهادت حضرت صدیقه طاهره فاطمه زهرا علیهاالسلام
دفتر حضرت آیه الله العظمی صافی گلپایگانی دام ظله الوارف