۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حضرت آیت الله صافی گلپایگانی

حوزہ/ حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے صوبہ گلستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں بالخصوص ترکمن کے رہائشیوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے گرگان کے امام جمعہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں ان سے صوبہ گلستان کے سیلاب سے متاثرہ  افراد کے بارے میں آخری موصولہ اطلاعات لیں اور ان لوگوں کے نام اپنے پیغام میں کہا:

’’میری جانب سے سیلاب سے متاثرہ عزیز لوگوں بالخصوص ترکمن کے علاقہ کے افرادکو جنہیں سیلاب نے بہت زیادہ مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، سلام اور ہمدردی کا پیغام دیں۔ تمام حکام کو چاہئے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیوں کو لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے بروئے کار لائیں‘‘۔

یاد رہے کہ آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کی جانب سے ایک وفد سیلاب سے متاثرین کی مدد کرنے کے لئے ان علاقوں کا دورہ بھی کرے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .