۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
نماز وحدت

حوزه/ سماجی تنظیم خیال نو کی جانب سے حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے اہلسنت اور اہل تشیع کیلئے بادشاہی مسجد میں مشترکہ افطاری کا اہتمام کیا گیا اور افطاری کے بعد شیعہ سنی مکاتب فکر کے افراد نے خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں مشترکہ نماز مغرب ادا کی۔

لاہور سے حوزہ نیوز ایجنسی کے اعزازی رپورٹر کے مطابق لاہور میں اہل سنت ہمارے بھائی ہی نہیں بلکہ نفس و جان ہیں پر عمل کرتے ہوئے سماجی تنظیم خیال نو اتحاد و وحدت کے لئے عملی کوششوں میں مصروف ہے۔ حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے اہلسنت اور اہل تشیع کیلئے بادشاہی مسجد میں مشترکہ افطاری کا اہتمام کیا گیا اور افطاری کے بعد شیعہ سنی مکاتب فکر کے افراد نے خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں مشترکہ نماز مغرب ادا کی۔

اس سے قبل خیال نو کی جانب سے محرم الحرام میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں تمام مکاتب کے افراد نے شرکت کی تھی۔ اس پر وقار تقریب میں حجت الاسلام والمسلمین حسن ہمدانی سمیت صحافی،دانشور ،شاعر، علماء کرام سمیت ہر مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں شریک روزہ داروں کا خیال نو تنظیم کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں اتحاد بین المسالک کی عظیم مثال قائم کرکے شیعہ سنی مسلمانوں نے دنیا کو باہمی وحدت کا پیغام دیاہے اور ثابت کیا ہے کہ مسلمانوں کو امن سے محبت ہے، اس لئے امن کے فروغ کیلئے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جائے تاکہ جہاں ایک طرف اسلام دشمن قوتوں کو شکست ہوگی وہاں باہمی وحدت کے فروغ سے اسلام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .