۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سمینار

حوزہ/ مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں(حج و اخوت اسلامی قرآن و سنت کی روشنی میں )کے موضوع پر سمینار منعقد سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کہ حج امت مسلمہ کا عالمی اجتماع ہےجس میں ہر رنگ و نسل کے مسلمان امت واحدہ خدائے واحد کے حضور لبیک اللہم لبیک کی آواز بلند کرتے ہیں حج دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد و اخوت کا مظہر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے زیر  اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں(حج  و اخوت اسلامی قرآن و سنت کی   روشنی میں )کے موضوع پر سمینار منعقد ہوا، سمینار سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کمانڈر خدائے داد خان،بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما آغا خالد دلسوز صوبائی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنما مولانا اقتدار احمد خان،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی محمد سعید مھتمم مدرسہ دار العلوم،ممتاز دانشور اور کالم نگار امان اللہ شادیزئی، سنی سپریم کونسل کے وائس  چیئرمین سید حبیب اللہ چشتی مودودی،جمعیت القراء بلوچستان کے رہنما مولانا نصیب اللہ، نیشنل پارٹی کے عبد الرزاق بلوچ نے خطاب کیا۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حج امت مسلمہ کا عالمی اجتماع ہےجس میں ہر رنگ و نسل کے مسلمان امت واحدہ خدائے واحد کے حضور لبیک اللہم لبیک کی  آواز بلند کرتے ہیں حج دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد و اخوت کا مظہر ہے

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز دانشور ،کالم نگار  پروفیسر  امان اللہ شادیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے اسلام ملوکیت کے زیر قبضہ ہے جنہیں امت مسلمہ اور دینی اقدار سے زیادہ اپنی بادشاہت  کو بچانے کی فکر  ہےعلمائے اسلام کو حق  گو ہونا چاہیے کیونکہ افضل جہاد جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہے مگر دنیائے اسلام کے بہت سارے علماء آمر حکمرانوں کے درباری بنے ہوئے ہیں .ANPکے مرکزی رہنما کمانڈر خدائے داد خان نے کہا ہمیں حج کے فلسفے اور روح کو سمجھنے  کی ضرورت ہے بہترین معدنیات اور ذخائر مسلمانوں کے پاس ہیں مگر پھر بھی ہم سامراج کے غلام ہیں آخر کیوں؟ہمارے حمکران کو عوام کی فکر نہیں ۔

بی این پی مینگل کے صوبائی جنرل سیکرٹری آغا خالد دلسوز نے کہا کہ قرآن کریم نے ہمیں فرقہ واریت کا نہیں  بلکہ اخوت کا درس دیا ہے کسی مسلمان کا گلہ کاٹنا اور دھشت گردی کرنا دین کا پیغام نہیں ہوسکتا  مکہ مدینہ اور کربلا ہمیں وحدت کا درس دیتے ہیں

سنی سپریم کونسل کے وائس چیئرمین سید حبیب اللہ چشتی نے کہا ہے کہ حج پر جمع  ہونے کا مطلب ایک  دوسرے کے مسائل کو سمجھنا اور ہمدردی کرنا ہے فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کے دو بڑے مسائل ہیں

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز دانشور ،کالم نگار  پروفیسر  امان اللہ شادیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے اسلام ملوکیت کے زیر قبضہ ہے جنہیں امت مسلمہ اور دینی اقدار سے زیادہ اپنی بادشاہت  کو بچانے کی فکر  ہے•علمائے اسلام کو حق  گو ہونا چاہیے کیونکہ افضل جہاد جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہے مگر دنیائے اسلام کے بہت سارے علماء آمر حکمرانوں کے درباری بنے ہوئے ہیں .ANPکے مرکزی رہنما کمانڈر خدائے داد خان نے کہا ہمیں حج کے فلسفے اور روح کو سمجھنے  کی ضرورت ہےبہترین معدنیات اور ذخائر مسلمانوں کے پاس ہیں مگر پھر بھی ہم سامراج کے غلام ہیں آخر کیوں؟ہمارے حمکران کو عوام کی فکر نہیں ۔

بی این پی مینگل کے صوبائی جنرل سیکرٹری آغا خالد دلسوز نے کہا کہ قرآن کریم نے ہمیں فرقہ واریت کا نہیں  بلکہ اخوت کا درس دیا ہے کسی مسلمان کا گلہ کاٹنا اور دھشت گردی کرنا دین کا پیغام نہیں ہوسکتا,مکہ مدینہ اور کربلا ہمیں وحدت کا درس دیتے ہیں.

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .