۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شیخ زاکزاکی

حوزه/شیخ زاکزاکی سخت سکیورٹی میں علاج کے لئے بیرون ملک جانے اور رہائی سے متعلق درخواست پرسماعت کے لئے نائیجریا سپریم کورٹ میں پیش ہوئے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ زاکزاکی اور ان کی اہلیہ سخت سکیورٹی میں علاج کے لئے بیرون ملک جانے اور ان کی رہائی سے متعلق درخواست پرسماعت کے لئے آج نائجیریا سپریم کورٹ میں پیش ہوئے.

طبی رپورٹ دیر سے عدالت میں پیش کرنے کی وجہ سے  عدالت کی کارروائی آئندہ ہفتہ 29 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

عدالتی کاروائی کے دوران تحریک اسلامی  نائجیریا کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی۔

یاد رہے دنیا بھر میں ہر روز شیخ زاکزاکی کی آزادی کے لیے احتجاجی مظاہرے جاری ہے.

واضح رہے کہ فوج نے گزشتہ سال تیرہ دسمبر کو شیخ زکزاکی کی نگرانی میں چلنے والے مذھبی مرکز” بقیتہ اللہ” پر حملہ کرکے وہاں موجوموجود سیکڑوں افراد کوفائرنگ کرکے شہید اور ز‍خمی کر دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ فوج نے شیخ زکزاکی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور انہیں شدید طور پر زدوکوب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد سے اب تک وہ فوج کی نگرانی میں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .