حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق احمد آباد گجرات کے ایک ہندو مذہبی رہنما نے کہا کہ حیض والی عورتیں اپنے شوہروں کے لئے کھانا پکائیں گی تو ان کے شوہر آئندہ جنم میں کتے اور بیل بنکر پیدا ہونگے جبکہ ان کے ہاتھوں کا پکا ہوا کھانا کھانے والا آئندہ جنم میں بیل بن کر پیدا ہوتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ باتیں سوامی کرشنا سواروپ داس جی نے کہی ہیں۔ سواراپ داس کی تعلق سوامی نارائنہ مندر سے ہیں۔وہ گجرات کے بھج میں لڑکیوں کا ایک کالج بھی چلاتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ وہی کالج ہے جو پچھلے دنوں خبروں کی سرخیوں میں تھا جب کالج کے خاتون اسٹاف نے لڑکیوں کو انڈر گارمینٹس اتارنے کیلئے کہا گیا تاکہ یہ دیکھا گیا تھا کہ یہ لڑکیاں حالت حیض میں ہیں یا نہیں۔ سوامی کرشنا سواروپ نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب کوئی مرد حیض والی عورت کے ہاتھوں بنا ہوا کھانا کھاتا ہے وہ آئندہ جنم میں بیل بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میرے ان خیالات سے متفق ہوں گے مجھے کوئی پروا نہیں لیکن ہمارے شاستروں میں یہ باتیں لکھی ہوئی ہیں۔ ہمارے شاستروں کے مطابق جب کوئی حیض والی عورت اپنے شوہر کے لئے کھانا بناتی ہے تو اس کا شوہر آئندہ جنم میں کتیا بنتا ہے۔ انہوں نے مردوں پرزور دیا کہ وہ کھانا پکانا سیکھ لیں۔