حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی قومی تنظیم الناصری نے طرابلس میں اپنے مرکزی دفتر میں ایک نشست میں امریکی طیارے کی جانب سے ایران کے مسافر بردار جہاز کو مزاحمت ایجاد کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو انسانی اقدار کے منافی اور مسافر بردار جہازوں سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دی۔
اس تنظیم نے اپنے بیانیہ میں دنیا کے آزاد انسانوں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کی اس جارحیت پر اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کرے۔
اس بیان میں مزید آیا ہے کہ امریکہ کے اس قسم کے اقدامات دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ اس تنظیم نے حکومت لبنان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی امریکہ کی اس مجرمانہ جارحیت کی مذمت کرے۔