بدھ 23 ستمبر 2020 - 20:20
مذہبی دہشت گردی

حوزه/ کچھ لوگ نہ سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں نہ سمجھانے کی، صرف بولنا جانتے ہیں، زور سے بولنے کو دلیل سمجھتے ہیں، اور ہوا میں مٹھی لہرانے کو ثبوت جانتے ہیں۔

بقلم: ڈاکٹر پیام اعظمی

حوزہ نیوز ایجنسی | کچھ لوگ نہ سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں نہ سمجھانے کی، صرف بولنا جانتے ہیں، زور سے بولنے کو دلیل سمجھتے ہیں، اور ہوا میں مٹھی لہرانے کو ثبوت جانتے ہیں، شور مچانے کو علمی کارنامہ سمجھتے ہیں، اور تشدد کے ذریعے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں ۔ دشنام طرازی ان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔ اور افتراء ان کا سب سے بڑا اسلحہ، بے علمی اصل موضوع سے گھبراتی ہے۔ پھر ذاتیات میں الجھتی اور الجھاتی ہے ۔ یہ “مذہبی دہشت گردی” ہے ۔ جس کا شکار یتیمان محمد و آل محمد ہمیشہ سے ہوتے چلے آ رہے ہیں ۔

تاریخ گواہ ہے کہ شیعوں کے خلاف ہمیشہ یہی طرز عمل اختیار کیا گیا ہے ۔ مخالفین نے ہمیشہ شیعوں کے اصل فلسفہ مذہب یا مکتبۂ فکر پر گفتگو کے بجائے خود شیعوں کو موضوع بنا کے ان پر اتہام اور الزام کی بارش کی ہے۔ یہی رویہ مسلم دشمن طبقے، مسلمانوں کے خلاف اختیار کرتے ہیں اور اسلام پر گفتگو کرنے کے بجائے مسلمانوں پر الزام تراشی کرتے ہیں ۔ اس طرح لوگ شور مچا کے جاہل عوام کو اپنے گرد جمع کر لیتے ہیں، پھر اس بھیڑ سے طاقت کا نشہ کشید کرتے ہیں طاقت کا نشہ دولت کے نشے سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔

یہ نشہ بستیوں کو ویران اور شہروں کو تباہ کر دیتا ہے ۔ یہ نشہ جب مذہب کا راستہ اختیار کر لیتا ہے تو سماج کی رگوں میں جہالت کا زہر بھر دیتا ہے پھر جہالت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سلب کر لیتی ہے۔

سادہ لوح عوام کو غور و فکر کا موقع نہیں ملتا کہ خود حقیقت تک رسائی حاصل کر لیں ۔مطالعہ سے روک دیا جاتا ہے اور خود غور فکر کر کے نتیجہ نکالنے کو حرام قرار دے دیا جاتا ہے۔

  • اربعین حسینی اور ہم

    اربعین حسینی اور ہم

    حوزه/ آج امام حسین علیہ السلام کا مشن جو حقیقی اسلام کی ترویج ہے اس سفر کے ذریعہ دنیا کے گوشہ گوشہ میں پہنچ  رہا ہے ۔

  • کربلا اور درس بیداری

    کربلا اور درس بیداری

    حوزہ/ کربلا جہاں بیداری، ہوشیاری، سمجھداری اور دین اسلام کے تئیں حسن تدبر کی بہترین مثال ہے وہیں بے سوچے سمجھے غافل اذہان کے حامل نام نہاد مسلمانوں کے…

  • راہ کوفہ و شام میں امام سجاد علیہ السلام کی حکمت عملی

    راہ کوفہ و شام میں امام سجاد علیہ السلام کی حکمت عملی

    حوزه/ ہمارا لاکھوں سلام امام کی اس حکمت عملی پر جس نے باطل کے دربار میں باطل پرستوں کے سامنے حق و حقانیت کا لوہا منوالیا۔

  • ہاں اسکا نام سجاد تھا

    ہاں اسکا نام سجاد تھا

    حوزہ/ میری زاد راہ پرہیز کاری ہے، میرا مرکب میرے یہ دونوں پیر ہیں، مقصد و منزل خدا ہے، کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ کوئی خدا کا مہمان ہوا ہو اور خدا نے اس…

  • سولی کا منبر اور میثم تمار علیہ السلام

    سولی کا منبر اور میثم تمار علیہ السلام

    حوزہ/ اگر آج بھی دنیا حضرت میثم جیسے بہادروں کے نقش کف پا پہ اپنی جبیں خم کردے ان کے نقش قدم ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے لگے تو آج بھی کائنات میں میثم…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha