۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
ڈاکٹر ریحان اعظمی

حوزہ/ شاعر اہلبیت علیہم السلام ڈاکٹر ریحان اعظمی کی نماز جنازہ مولانا اسد علی شاکری کی اقتداء میں ادا کردی گئی، ہزاروں چاہنے والوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شاعر اہلبیتؑ ڈاکٹر ریحان اعظمی کی نماز جنازہ مولانا اسد علی شاکری کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔ ہزاروں چاہنے والوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق ہزاروں نوحوں کے خالق، اردو نوحہ نگاری میں لاثانی شخصیت، ڈاکٹر ریحان اعظمیٰ کی نماز جنازہ بعد نماز مغر بین مین مرکزی روڈ جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں مولانا اسد علی شاکری کی زیر اقتداء ادا کی گئی، بعد ازاں جنازے کو جلوس کی شکل میں قبرستان وادی حسین منتقل کیا گیا جہاں تدفین کاعمل انجام پایا، ڈاکٹر ریحان اعظمیٰ کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ آہوں اور سسکیوں میں سپرد لحد کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامرخان، ڈاکٹر فاروق ستار، پی پی پی کے رہنما وقار مہدی، علامہ حسن ظفرنقوی ، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ باقرحسین زیدی ،علامہ مرزایوسف حسین ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن سمیت بڑی تعداد میں سیاسی ، مذہبی ، سماجی شخصیات سمیت نوحہ خوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

عالمی شہرت یافتہ مرثیہ و نوحہ خواں ڈاکٹر ریحان اعظمی طویل علالت کے بعد آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .