۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تصاویر/ مراسم اهتزاز پرچم فلسطین به مناسبت فرا رسیدن روز قدس در میدان روح الله قم

حوزہ/ مصری مفکر اور سماجی شخصیت جناب شیخ راسم النفیس نے کہا: عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت کرے اور خطے کو صہیونی تسلط سے آزاد کرائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کے تیسرے دن معروف مصری مفکر اور سماجی شخصیت جناب شیخ راسم النفیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا: روز قدس بہت بڑا دن ہے اور کرونا وائرس کے خطرات کے باوجود اسلامی ممالک اس دن کو پرشکوہ انداز میں منانے کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے یوم القدس کو "یوم اللہ" کہا اور ہمیں بھی اس دن کو بھرپور انداز میں منانا چاہیے۔

انہوں نے کہا: قدس خدا کی صفات میں سے ہے اور جو کہ خداوند عالم پاکیزگی کا مظہر ہے اس لیے یہ شہر بھی خدا کی نظر میں پاکیزہ شہر ہے۔

اس مصری مفکر اور سماجی کارکن نے کہا: تمام انبیاء(ع) جو اس سر زمین میں مدفون ہیں وہ پاکیزہ ہیں کیونکہ خداوند متعال نے اس جگہ کو پاکیزہ بنایا ہے اور اس تقدس کی خاطر ہمیں قدس کی حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا: فلسطین میں صہیونی حکومت غیر قانونی ہے اور اس سر زمین پر اس کا قبضہ مذموم ہے۔ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ظالم و غاصب حکومت کے مقابلے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .