۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ ہمیں چاہیے جہاں عید غدیر شان و شوکت سے منائی جائے وہیں اسکی تشہیر اور اسکے پیغام کو عام کرنے کی زمہ داری سے غفلت نہ برتیں اور اپنے اخلاق و کردار اور حقیقی معنوں میں پیروان ولایت امیرالمومنین علیہ سلام بن کر دنیا کو اس سلسلہ ہدایت کی طرف جذب کرنے والا کردار بھی پیش کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/عید الاکبر عید غدیر کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ روز عید غدیر روز تکمیل دین ہے یہ وہ عید ہے کہ جس دن پروردگار نے اپنے حبیب ختمی مرتبت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو سلسلہ ہدایت باقی رکھنے کے لئے رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جانشین منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ غدیر اسلامی ممالک کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے، غدیر کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسلامی حکومت کی ذمہ داریوں کو بیان کیا ہے کیونکہ حکومت کا مطلب عدالت کا قائم کرنا ہے، اسی وجہ سے پروردگار نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد حضرت علی علیہ السلام کو عدالت کے اجرا کے لئے انتخاب کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا عید غدیر کی اہمیت کے اظہار کے لیے روایات میں اس دن کے چھوٹے سے چھوٹے سے نیک عمل کے بدلے بے شمار اجر و ثواب حتی کہ  انبیاء و صدیقین کے ہمراہ ہونے جیسا عظیم اجر ذکر کیا گیا ہے جس سے اس بابرکت دن کی عظمت و فضیلت کا اظہار ہوتا ہے اس دن خدا کی حمد و شکر بجا لانا چاہیے کہ اس نے ہمیں کائنات کی سب سے عظیم نعمت یعنی ولایت  مولا علی ابن ابی طالب علیہ سلام سے متمسک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے جہاں عید غدیر شان و شوکت سے منائ جاے وہیں اسکی تشہیر اور اسکے پیغام کو عام کرنے کی زمہ داری سے غفلت نہ برتیں اور اپنے اخلاق و کردار اور حقیقی معنوں میں پیروان ولایت امیرالمومنین علیہ سلام بن کر دنیا کو اس سلسلہ ھدایت کی طرف جذب کرنے والا کردار بھی پیش کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .