۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
حجۃ الاسلام شیخ محمد بلاغی کرگلی انتقال کرگئے

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسمین شیخ محمد بلاغی کرگلی آج اپنے آبائی گاوں (کموتھل تھوینہ) میں انتقال کرگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا شیخ جواد حبیب کرگلی نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد بلاغی کے انتقال کےموقع پر تسلیت پیش کرتے ہوئے حوزہ نیوز ایجنسی کو بتایا ۔ شہر کرگل (کموتھل ،تھوینہ) کے جید عالم دین حجت الاسلا م والمسمین شیخ محمد بلاغی، آج  اچانک داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مولانا کے انتقال کی خبر سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور ہر خاص و عام کی آنکھیں نم ہوگئیں ۔ 

مولانا نے اپنی با برکت عمر  دین اسلام کی تبلیغ  میں گزار دی اور  آخری سانس تک آپ قوم و ملت کی خدمت میں مشغول رہے  شہر کرگل کا یہ علاقہ  آج بھر ایک بار جید عالم با عمل، دلسوز و  دردمند  مبلغ دین اسلام سے محروم ہوگیا ۔ آپ تواضع و انکساری ، اخلاص اور فدکاری میں مشہور تھے علماء و طلاب آپکا خاص احترام کیا کرتے ہیں نئی نسل کے طلاب اور علماء اکثر و بیشتر آپ سے دینی ، اجتماعی امور میں مشورہ کیا کرتے تھے  آپ ہمیشہ قوم و ملت کے درمیان  اتحاد و اتفاق  ، بھائی چارے ، صلح و صفا اور  امن وامان کو فروع دیتے رہے ۔ اور لوگوں کو اپنے علمی  اور اخلاقی  کارناموں سے فایدہ  بہچاتے رہے۔

اس مناسبت پر  ہم مرحوم   و مغفور کے اہل خانہ ، رشتہ دار ، عزیز و اقرباء اور شہر کرگل کے علماء کرام  بالخصوص ان کے فرزند گرامی جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ احمد بلاغی کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں  خداوند سے دعا گو ہیں کہ مرحودم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عنایت فرماے اور انکے  اہل خانہ  اور فرزندوں کو صبر جزیل عطا فرماے  آمین ۔شریک غم شیخ جواد حبیب فرونہ ۔

حجۃ الاسلام شیخ محمد بلاغی کرگلی انتقال کرگئے

حجۃ الاسلام شیخ محمد بلاغی کرگلی انتقال کرگئے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .