۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ آج مسلمانوں کے موجودہ مسائل کی بنیادی وجہ قرآن و اہلبیت سے دوری ہے جبکہ قرآن و اہل بیت نے اخلاقی،اقتصادی،سیاسی اور علمی میدان میں انسانیت کی رہنمائی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی/ معروف عالم دین علامہ ناظر عباس تقوی نے عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس سے امام بارگاہ جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا رسول پیغمبر اکرم نے اپنی حیات طیبہ میں انسانیت کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے قرآن و اہلبیت کو چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام قرآن واہلبیت کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرے تو انسان معاشرے میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکتا ہے اور پوری دنیا میں اسلام کا بول بالا ہو سکتا ہے۔

مزید کہا کہ آج مسلمانوں کے موجودہ مسائل کی بنیادی وجہ قرآن و اہلبیت سے دوری ہے جبکہ قرآن و اہل بیت نے اخلاقی،اقتصادی،سیاسی اور علمی میدان میں انسانیت کی رہنمائی کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .