۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری

حوزہ/ یک صحت مند معاشرے کی تشکیل اور اسلامی معاشرے کو مختلف آلودگیوں سے پاک اور صاف رکھنے کے لیے امر بمعروف اور نہی از منکر ایک فلٹر ہے، جس سے یہ صحت مند معاشرہ ہمیشہ پاک اور صاف رہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکردو میں بریسل کمیونٹی کی جانب سے  مسجد امام حسن العسکری  منعقدہ عشرہ محرم الحرام کی مرکزی مجلس سے شیخ ذوالفقار علی انصاری "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر" کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا:
وَلۡتَکُنۡ مِّنۡکُمۡ اُمَّۃٌ یَّدۡعُوۡنَ اِلَی الۡخَیۡرِ وَ یَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ﴿۱۰۴﴾

اور تم میں ایک جماعت ایسی ضرور ہونی چاہیے جو نیکی کی دعوت اور بھلائی کا حکم دے اور برائیوں سے روکے اور یہی لوگ نجات پانے والے ہیں۔

مولانا موصوف نے کہا کہ وَلۡتَکُنۡ کا جملہ امر اور حکم ہے، جس کے تحت واجب ہے کہ معاشرے میں ایک گروہ ایسا ہو جو امر بمعروف اور نہی از منکر (خوبیوں کو عام اور برائیوں کو دور) کرے۔

معاشرے میں انسانی و اخلاقی اقدار کو زندہ رکھنا اور ان اقدار کا دفاع کرنا، ضمیر کو زندہ رکھنا اور اس میں احساس و شعور بیدار رکھنا، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ہے۔ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل اور اسلامی معاشرے کو مختلف آلودگیوں سے پاک اور صاف رکھنے کے لیے امر بمعروف اور نہی از منکر ایک فلٹر ہے، جس سے یہ صحت مند معاشرہ ہمیشہ پاک اور صاف رہتا ہے۔

امر بمعروف اور نہی از منکر اسلامی معاشرے کا فلٹر ہے، مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری

تبصرہ ارسال

You are replying to: .