۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
کشمیر

حوزہ/ شب عاشورہ میں ایک عالمِ دین کو قید کرکے اس پر اپنی منصبی زمہ داریاں نبھانے پر پابندیاں عائد کرنا یزیدی مشن کو فروغ دینے کی مشق سے تعبیر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/عروة الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر کے چیرمین سید لیاقت منظور موسوی نے مولانا منظور احمد ملک کی بلاوجہ گرفتاری کو مداخلت فی الدین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شب عاشورہ میں ایک عالمِ دین کو قید کرکے اس پر اپنی منصبی زمہ داریاں نبھانے پر پابندیاں عائد کرنا یزیدی مشن کو فروغ دینے کی مشق سے تعبیر کیا۔

لیاقت منظور موسوی نے کہا کہ ایک طرف حکومت جمہوریت کے بلند بانگ دعوے کررہی ہے دوسری طرف اب علماء دین کی گرفتارکرکے جمہوریت کی دھجیاں اڑاتےہیں۔انہوں نے حکومت سے انکی جلدی  رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .