حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوم وفات بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی مناسبت سے صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا کہ بابائے قوم کے دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے آج مسلمان آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے دوقومی نظریے کی اساس پر حصول پاکستان کی تحریک شروع کی تو تصور ’’پاکستان‘‘ میں اسلام کو بنیادی حوالہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستانیوں کو آزادی کے جو لمحات میسر ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور بے لوث قیادت ہی کا قیمتی ثمر ہیں۔
مزید کہا کہ جس نے کروڑوں مسلمانان برصغیر کو ایک جھنڈے تلے جمع کیا اور دو قومی نظریہ کے تحت اسلام کے بنیادی اصولوں کے مطابق قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی زندگی بسر کرنے کے لیے ایک علحیدہ ریاست کے حصول کا جزبہ پیدا کیا۔