۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
چنیوٹ میں شہید علی ناصر اور ان کی اہلیہ کی برسی پر روح پرور تقریب منعقد

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ علی ناصر صفوی کو ہمیشہ ایک محسن کے نام سے یاد رکھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چنیوٹ/ شہید علی ناصر صفوی حقیقی معنوں میں ہماری قومی تاریخ کا دل ہیں، گذشتہ روز شہید علی ناصر اور ان کی اہلیہ شہیدہ پروین بتول کی برسی کی ایک روح پرور تقریب ان کے مرقد پر حسین آباد ضلع چنیوٹ میں منعقد ہوئی۔

تصویری جھلکیاں: چنیوٹ میں شہید علی ناصر اور ان کی اہلیہ کی برسی پر روح پرور تقریب

خانوادہ شہید، آئی ایس او پاکستان فیصل آباد ڈویژن اور ادارہ افکار کے اشتراک سے منعقدہ مجلس ترحیم اور عزاداری سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی، ادارہ افکار کے سربراہ ڈاکٹر دانش نقوی نے خطاب کیا جبکہ منقبت خواں زوار بسمل اور مقدس کاظمی نے ترانہ شہادت پیش کئے۔ مجلس عزا، دعائے کمیل کی روحانی نشست اور عزاداری میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ علی ناصر صفوی کو ہمیشہ ایک محسن کے نام سے یاد رکھے گی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہید علی ناصر صفوی کی زندگی کے مختلف پہلو قوم پر مزید واضح ہوتے جائیں گے۔ علی ناصر صفوی کی شخصیت ایمان اور عقیدے کی مجسم شکل تھی۔ انہیں کبھی یاد خدا اور ہدف سے غافل نہیں دیکھا گیا۔ وہ ہر وقت قومی مشکلات کے لیے فکر مند اور مشکلات کے حل کے لیے سرگرم عمل رہتے تھے۔

شہید علی ناصر صفوی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش نقوی نے شہید اور شہادت کے قرآنی تصور اور شہید علی ناصر صفوی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ شہید کے مرقد پر گلدستے چڑھائے گئے، چراغاں بھی کیا گیا اور قرآن کریم کی تلاوت کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .