حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے جمہوری اسلامی ایران کے ممتاز اور جید مجتہد ،عارف باللہ آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپیگانی کےرحلت جانسوز پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ بالخصوص ملت تشیع کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔
اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم گلپیگانی کی رحلت سے علمی و مذہبی میدان میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی بھرپائی تادیر ممکن نہیں ۔
انہوں نے مصیبت عظمیٰ پر تمام امت مسلمہ کو بالعموم رہبر معظم انقلاب اسلامی کو بالخصوص تعزیت وتسلیت عرض کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اورجملہ لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ۔