حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے خطۂ لداخ میں قرآنی تعلیمات کی احیا و آبیاری کی خاطر مختلف نہج کے سہارے لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں مسابقہ حسن قرات و ترتیل قرآن کریم کا انعقاد ضلع بھر میں ہورہا ہے اسی طرح کا ایک اور مسابقہ عشرہ فجر کی مناسبت پر آج دنیا کی دوسری سرد ترین علاقہ دارس کے تقسبو کے مقام پر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ بشیر شاکر وایس چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس علاقے دراس کے 3دارالقرنوں کے 12قارین کرام ،بڑی تعداد میں طلاب وطالبات کے علاوہ تقسبو دراس کے مومنین و مومنات اور نوجوان مختلف مسالک کے علماء کرام نے شرکت کرکے قارین قرآن کی حوصلہ افزائی کیں۔
مذکورہ مسابقہ حسن قرات و ترتیل قرآن کریم میں نونو عرفان حیدر فرزند لیاقت علی دارلقرآن المصطفی بمنبھٹ دراس اول پوزیشن،علی اکبر فرزند غلام حیدر دارالقرآن نوربخشیہ تھرونگوس دوسری پوزیشن،اور سجاد حسین فرزند غلام حسین دارلقرآن الغدیر ٹسبو دراس تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اسی طرح طالبات میں سے نومو ام کلثوم دختر مرتضیٰ علی دارالقرآن المصطفی بمنبھٹ دراس اول پوزیشن۔تبسم فاطمہ دختر صادق علی دارالقرآن الغدیر ٹسبو دراس دوسری پوزیشن اور نومو عشرت فاطمہ دختر غلام رضا دارالقرآن نوربخشیہ تھرونگوس دراس تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
صدارتی خطبے میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ بشیر شاکر وایس چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے دور حاضر میں قرآنی تعلیمات کی ضرورت واہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں سب سے قرآنی تعلیمات کی ضرورت ہے آج دنیا میں وہ لوگ اطمینان کی زندگی گزارنے میں کامیاب ہیں جو قرآنی تعلیمات سے خود کو آراستہ کر لیا ہے۔
موصوف نے کہا کہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے ہمیشہ قوم و ملت کی سربلندی کی خاطر ذمہ داری نبھائی ہے اس سلسلے کی ایک کھڑی قرآنی مسابقہ برگزار کرنا ہے ہم سب کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو ہر اعتبار سے قرآنی تعلیمات پر تربیت دینا لازمی ہے۔
انہوں نے بسیج روحانیون کے کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مومنین کو اس مشین میں جڑنے کی اپیل کی انہوں نے تقسبو دراس کے مومنین بلخصوص دارالقرآن کے ممبران اور دراس کے مشہور عالم دین سید علی شہبازی کے قرآنی مسابقہ میں بہتر انتظامات بہم پہنچانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔آخر میں بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
یاد رہے کہ مسابقہ میں مولانا سجاد کلیم نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے اور حجتہ الاسلام شیخ ابراہیم کریمی نےداور کے فرائض انجام دیے۔