۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ/ حضرت عباس علیہ السلام انبیاء میں تو نہیں ہیں لیکن صدیقین میں صف اول میں شامل ہیں، کیوں کہ وفا صدق کا نتیجہ ہے اور آپ  صرف با وفا نہیں بلکہ آبروئے وفا ہیں۔ اسی طرح آپ شہید بھی ہیں اور عبد صالح بھی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی 17 شعبان المعظم کو سفینہ حسین (ایس ایچ) فوٹوگرافی کی جانب سے مسجد انجمن چشمہ کوثر میں بعنوان جشن انوار شعبان محفل مسرت منعقد ہوئی۔

محفل کا آغاز قاری علی محمد نے تلاوت قرآن کریم سے کیا بعدہ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے سورہ والعصر کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے بیان کیا کہ انسانوں میں چار گروہ ایسے ہیں جن کا جنت میں جانا یقینی ہے۔ انبیاء علیہم السلام ، صدیقین، شہداء اور صالحین۔ انبیاء علیہم السلام وہ ہیں جنکو اللہ نے منتخب کیا ہے وہ ایک لاکھ چوبیس ہزار ہیں۔ نہ ان میں کوی کمی ممکن ہے اور نہ ہی اضافہ۔ صدیقین، شہداء و صالحین میں کوئی بھی انسان اپنے ایمان، اخلاص اور عمل کے ذریعہ شامل ہو سکتا ہے۔ حضرت عباس علیہ السلام انبیاء میں تو نہیں ہیں لیکن صدیقین میں صف اول میں شامل ہیں، کیوں کہ وفا صدق کا نتیجہ ہے اور آپ صرف با وفا نہیں بلکہ آبروئے وفا ہیں۔ اسی طرح آپ شہید بھی ہیں اور عبد صالح بھی۔

محفل میں شعرائے کرام جناب زین علوی، جناب علی محمد بکنالوی، جناب حسن عباس، جناب فہیم زید پوری، جناب قائم مبارکپوری، جناب ارشاد حسین اور جناب سیف حسین سیفی نے بارگاہ عصمت و طہارت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور نظامت کے فرائض جناب ظفر لکھیم پوری نے انجام دئیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .