۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سہون شریف

حوزہ/ برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے کہا کہ سیہون شریف انڈس ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب قلندر لعل شہباز کے زائرین کے ساتھ پیش آنے والے خوفناک حادثہ پر تعزیت پیش کرتے ہیں، حادثہ میں جان بحق ہونے والے 20 افراد کی مغفرت و بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں۔لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نوشہروفیروز/ ڈویژنل صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے کہا کہ سیہون شریف انڈس ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب قلندر لعل شہباز کے زائرین کے ساتھ پیش آنے والے خوفناک حادثہ پر تعزیت پیش کرتے ہیں، حادثہ میں جان بحق ہونے والے 20 افراد کی مغفرت و بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں۔لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منچھر جھیل کے سیلابی پانی کو دریائے سندھ میں اخراج کرنے کے لئے 2 ماہ قبل انڈس ہائی وے روڈ کو کٹ لگایا گیا تھا, نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت کے باعث دو ماہ سے کٹ بند نہیں ہوا جس کے باعث خیرپور سے سیہون آنے والی درگاہ لعل شہباز کے لیے زائرین کی وین انڈس ہائی وے روڈ کو لگائے گئے کٹ میں گرجانے کی وجہ 20 افراد جان بحق اور کافی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جن کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیہون منتقل کردیا گیا۔ اس مسافر وین میں معصوم بچے اور خواتین سوار تھے جن کا تعلق علق خیرپور میرس کے گاؤں داد فلپوٹو سے بتایا جارہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .