قائد ملت جعفریہ پاکستان
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں مجلسِ تکریم شہدائے مقاومت کا انعقاد
حوزہ/ جامعہ المصطفی العالمیہ اور جامعہ الکوثر کی طرف سے راولپنڈی اسلام آباد کے مدارس دینیہ کی کے تعاون اور مشارکت سے المصطفی آڈیٹوریم جامعہ الکوثر اسلام آباد میں شھداء مقاومت اسلامی کی تجلیل و تکریم کے لئے ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا ۔
-
شیخ زکزاکی کے بچوں اور ساتھیوں پر بے انتہا ریاستی تشدد انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیںکہ ممتاز عالم دین شیخ ابرہیم زکزاکی کو گزشتہ چار پانچ سالوں سے مسلسل ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، یہاں تک کہ انکے اہل خانہ، اولاد اور انکے کارکنان کو بھی ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
-
کرسمس کے تہوار پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/علامہ ساجد نقوی نے 25 دسمبر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے.
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ حافظ ریاض نجفی کی ملاقات
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ریاض حسین نجفی کی ملاقات۔
-
ملک کے مالک و مختار عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،حال نانِ شبینہ سے بھی ابتر ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، کہنے کو عوام ملک کی تقدیر کے مالک اور اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں مگر ایسا محسوس ہورہاہے جیسے ان مالکوں کے پاس اختیار تو دور کی بات، حال نانِ شبینہ سے بھی آگے ، یہ ملک صحیح معنوں میں فلاحی جمہوری ریاست کےلئے معرض وجود میں آیا تھا، افسوس یہاں دلکش نعروں کے سوا عوام کو کچھ حاصل نہ ہوسکا بلکہ بنیادی آزادیاں تک سلب کرلی گئیں.
-
فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں مقبوضہ وادی کے محاصرے کو 102 روز گزر گئے، بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کوئی متاثر کن اقدام نہ ہونا تشویش ناک ہے، فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت اور ان کی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ بھی بین الاقوامی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے-
-
مقبوضہ کشمیر اورنائجیریا کے عزاداران پر ظلم و ستم بنیادی انسانی حقوق کی نفی و کھلی جارحیت ہے ، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ یوم عاشور نائجیریا او ر مقبوضہ کشمیر میں عزادران پر ظلم و ستم بنیادی حقوق کی نفی و کھلی جارحیت ہے، محرم الحرام حریت ،جذبہ قیام اور حق کےلئے ڈٹ جانے کادرس دیتاہے۔