مولانا نجیب الحسن زیدی
-
حقیقی کربلا سے مصنوعی کربلا تک، استعماری چالیں اور ہم
حوزہ/ اگر کسی کی ہار جیت کا فیصلہ گلے کے کٹ جانے سے ہوتا تو الگ بات تھی لیکن حسین نے تو شکست و فتح کا معیار ہی بدل دیا کٹے ہوئے گلے سے تلاوت کر کے بتایا کہ گلوں کا کاٹا جانا یزیدیت کی نگاہ میں موت کا استعارہ ہوگا حسینیت کے مکتب میں تو یہ شہادت ہے، اور زندگی جاودان کی یہ وہ منزل ہے جہاں کوئی گمان بھی نہ کرے کہ کوئی شہید مردہ ہے۔
-
مغل مسجد کے مرکزی عشرہ کی آخری مجلس اور عزاداران سید الشہدا کا اپنے مولا اور انکے با وفا اصحاب کو پر زور خراج عقیدت
حوزہ/ شب عاشور مسجد ایرانیان ( مغل مسجد ) کے مرکزی عشرہ کی آخری مجلس کو حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید نجیب الحسن زیدی صاحب نے خطاب کیا جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔
-
مسلمان عورت کے لیے ایک دن بھی حجاب کے بغیر گزارہ مشکل ہے، مولانا نجیب الحسن زیدی
حوزہ/ اگر ایران میں اسلامی شناخت کو مٹانے کے لئے مغربی ممالک کی جانب سے ملینز ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے تو اسلامی دنیا میں بھی اسلامی تہذیب کے تارو پور اکھاڑ پھینکنے کے لئے مسلسل مغرب و لیبرل طرز فکر منصوبہ بندی کر رہا ہے ، چونکہ مغرب کے مقابل اگر کہیں دم دار انداز میں کوئی مقابلہ آرائی کر سکتا ہے تو یہ اسلامی کلچر ہے ۔
-
شہر پونہ کے ایرانی امام باڑے میں منعقد مرکزی عشرہ کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام پر پہنچا؛
محبوس فکروں کو آزاد کرنے کا نام کربلا ہے، مولانا نجیب الحسن زیدی
حوزہ/ کربلا اس پیغام رسول رحمت (ص) کا تسلسل ہے جہاں آپ نے لوگوں کی محبوس فکروں کو آزاد کیا انہیں خرافات و جہالت کی زنجیروں سے چھڑایا "معدہ" کی حد تک سوچنے والوں کو تصور "معاد" سے آشنا کیا۔
-
گھاٹے کا سودا
حوزہ/ پسر سعد کے جہنم کی طرف بڑھتے قدم ان تمام لوگوں کے لئیے عبرت ہیں جو سلاطین زمانہ و حاکمان وقت کو خوش کرنے کی خاطر اپنے ضمیر کو تھپک کر سلا دیتے ہیں اور جب ضمیر بیدار ہوتا ہے تب بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے سامنے کسی مختار وقت کی تلوار ہوتی ہے اس کے آگے لپکتے ہوئے جہنم کے شعلےکتنا گھاٹے کا سودا یہ ہے۔
-
قسط ۳
اسلامی انقلاب کے آثار و برکات
حوزه/ اسلامی انقلاب نے جہاں انتفاضے کو ایک نئی جان دی وہیں فلسطینیوں کی آرزوں کی بھی حفاظت کی اور انکے مقاصد کو جلا بخشتے ہوئے ان آرزوں کا دفاع کیا جو فلسطینیوں کے دلوں میں پروان چڑھ رہی تھیں۔
-
قسط ۲
اسلامی انقلاب کے آثار و برکات
حوزہ/ معنوی اور روحانی طور پر اسلامی انقلاب کی کامیابی اس اعتبار سے ایک بڑی کامیابی ہے کہ معنویت و روحانیت کی طرف توجہ ملکی پیمانے پر پیدا ہوئی اور ہر ایک طبقہ مادیت سے کھنچ کر معنویت کی آغوش میں چلا آیا۔
-
ہاں فاطمہ اس لئیے فاطمہ تھیں
حوزہ/ بچپن سے علماء و ذاکرین سے یہ حدیث مسلسل سنتا آیا کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی بیٹی کاحد درجہ احترام کرتے تھے۔ تھوڑا فہم و شعور آیا تو ذہن سوچنے پر مجبور ہوگیا ایسے کیوں کر ممکن ہے کہ کوئی ذات محور رضائے پروردگار ہو اسکی رضا و ناراضگی خدا کی رضا و ناراضگی ہو ۔