حوزه نیوز ایجنسی- شیعہ علماء کونسل پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سیدساجد علی نقوی نے ممتاز ماہر اقتصاد اور اسلامی سکالر آیت اللہ سید محمد باقر الصدر شہیداور انکی ہمشیرہ محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی دنیا کی ممتاز ‘ جید اوراپنے علوم و فنون کی ماہر شخصیات کی بدولت آج بھی نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیائے عالم ان کے نظریات اور تصورات سے بھرپور انداز میں استفادہ کرکے ترقی و کامرانی کے سفر پر گامزن ہیں۔ شہید باقر الصدر ؒ نے معاشیات کے میدان میں جو گرانقدر خدمات انجام دیں اور قلمی آثار چھوڑے وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ تاہم عالم اسلام کی ایسی بے مثال شخصیات ہمیشہ سامراجی قوتوں کی آنکھ کا کانٹا رہیں چنانچہ اسی بدولت استعماری سازشوں کے نتیجے میں شہید باقر الصدر ؒ کو شہید کیا گیا اور دنیائے عالم ہمیشہ کے لئے ایک ایسی شخصیت سے محروم ہوگئی جو اسلامی دنیا کا اثاثہ تھیں۔علامہ ساجد نقوی نے شہید کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ انکے علمی و قلمی آثار سے استفادہ کرتے ہوئے دیگر میدانوں کے ساتھ ساتھ علمی و معاشی میدانوں میں رہنمائی حاصل کی جائے۔
![شہید باقر الصدر کی قلمی آثار آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں شہید باقر الصدر کی قلمی آثار آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں](https://media.hawzahnews.com/old/en/Media/Original/1397/01/22/IMG18015270.jpg)
حوزہ نیوز، شیعہ علماء کونسل پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سیدساجد علی نقوی نے ممتاز ماہر اقتصاد اور اسلامی سکالر آیت اللہ سید محمد باقر الصدر شہیداور انکی ہمشیرہ محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی دنیا کی ممتاز ‘ جید اوراپنے علوم و فنون کی ماہر شخصیات کی بدولت آج بھی نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیائے عالم ان کے نظریات اور تصورات سے بھرپور انداز میں استفادہ کرکے ترقی و کامرانی کے سفر پر گامزن ہیں۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
آیت اللہ شہید باقر الصدر (رہ) اسلامی دنیا کا اثاثہ بلکہ دنیائے عالم کے لئے ایک رہبر و رہنماء کا درجہ رکھتے تھے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز اسلامی شخصیت آیت ا للہ سید محمد باقر الصدر شہید اور ان کی ہمشیرہ سیدہ آمنہ بنت الہدی کی44…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
تالیف و تحقیق اور تدوین و تدریس کے شعبوں میں شہید باقر الصدر کی مہارت اپنی مثال آپ تھی
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز اسلامی سکالر ماہر اقتصادیات آیت ا للہ سید محمد باقر الصدر شہید اور ان کی ہمشیرہ سیدہ آمنہ…
-
مقتدی صدر کے عراقی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی وجوہات؟...
حوزہ/ صدر تحریک کے رہنما اور عراقی پارلیمنٹ میں سائرون اتحاد کے حامی، مقتدی الصدر نے اپنے ایک اور متنازعہ فیصلے میں اس ملک میں 10 اکتوبر کو ہونے والے ابتدائی…
-
شہید آیت اللہ سید محمد باقر الصدر کی شہادت در حقیقت تلوار پر خون کی فتح تھی: عراقی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر
حوزہ/ محسن المندلاوی نے کہا: شہید محمد باقر الصدر نے ظالم اور آمرانہ حکومت’ بعث‘ کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی تھی۔
آپ کا تبصرہ