۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
ہندوستانی مسلم خواتین کا دہلی میں طلاق بل کے خلاف احتجاج

حوزه نیوز/ ہندوستان کی مسلم خواتین نے دہلی میں احتجاج کے دوران طلاق بل کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے کیوں کہ یہ آئین ہند ،حقوق نسواں اور جنسی مساوات کے خلاف ہے ۔

حوزه نیوز ایجنسی؛ ہندوستان کی مسلم خواتین نے دہلی میں ایک پرامن احتجاج کے دوران طلاق بل کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے کیوں کہ یہ آئین ہند ،حقوق نسواں اور جنسی مساوات کے خلاف ہے ۔

دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں ہزاروں مسلم خواتین نے جمع ہوکر آج خاموش احتجاج کرکے حکومت ہند سے طلاق بل واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

آل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ کی ہدایت پرپورے ملک میں خواتین کی جانب سے احتجاج کئے جانے کے بعد سب سے اخیر میں راجدھانی دہلی میں احتجاج کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کرکے مسلم وویمن پروٹیکشن آف میرج بل 2017 کو خواتین کے ساتھ دھوکہ اور حق تلفی قراردیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

احتجاج کے دوران 11 خواتین پر مشتمل بورڈ کے ایک وفد کی جانب سے صدر جمہوریہ ہند کی خدمت میں میمورنڈم بھی پیش کیا گیا جس میں یہ مطالبہ ہے کہ یہ بل مسلم خواتین کے حقوق کے خلاف اور پریشانی کا سبب ہے۔ ہندوستان کی مسلم خواتین اس بل کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے کیوں کہ یہ آئین ہند ،حقوق نسواں اور جنسی مساوات کے خلاف ہے ۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے خواتین ونگ کی سربراہ ڈاکٹر اسماء زہرا کی صدارت میں یہ احتجاج منعقد ہوا ۔ڈاکٹر زہرانے اپنے خطاب میں کہاکہ متعلقہ بل کو پارلیمنٹ کے طے شدہ ضوابط، شرائط اور روایات کا پاس رکھے بغیر لوک سبھا سے بڑی عجلت میں منظور کیا گیا۔ اس بل کی تیاری میں نہ تو مسلمانوں کے مستند علما اور دانشوروں سے رجوع کیا گیا اور نہ ہی مسلم خواتین کی تنظیموں، این جی اوز اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم سماجی تنظیموں اور کارکنوں سے کوئی رائے مانگی گئی بلکہ انہیں تو پوری طرح اندھیرے میں رکھا گیا۔ 

 اس بل کے مطابق تین طلاق دینے کی صورت میں مسلم مردوں کو تین سال کی غیر ضمانتی سزا ملے گی ،کسی کو بھی شکایت کرنے کا حق حاصل ہوگا، جبکہ ہندو میرج ایکٹ کے مطابق صرف میاں بیو ی کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ ہوتاہے اورسزا بھی قابل ضمانت ہوتی ہے ۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .