۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
حجت الاسلام منصوری

حوزه / ایران کے شهر خرم آباد میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے رئیس نے کہا: صبر و درگذر امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مشہور خصوصیات میں سے تھیں ۔

حجت الاسلام فرزاد منصوری نے خرم آباد میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: صبر و تحمل اور رواداری میں امام حسن علیہ السلام کو ہر شخص پہچانتا تھا۔آپ علیہ السلام صاحب عزت نفس اور سخاوتمندی میں اپنی مثال آپ تھے۔ منابع دینی اور امامیہ کی اکثر روایات میں ضرورتمندوں کو آپ کی مادی اور معنوی بخشش کا تذکرہ ہوا ہے۔

انہوں نے امام حسن علیہ السلام کی عبادات فردی و اجتماعی میں بھی ممتازی حیثیت کے بارے میں بیان کرتےہوئے کہا: امام حسن علیہ السلام کی سیرت حسنہ سے بندگی اور بخشش  سمیت زندگی کے مختلف پہلؤوں میں درس لیا جا سکتا ہے۔

شهر خرم آباد میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے رئیس نےلوگوں کے خدمت اور معاشرہ میں موجود ضعیف اور محتاج افراد کی طرف توجہ دینے کو امام حسن علیہ السلام کی ہی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا: امام حسن علیہ السلام نے اپنی زندگی میں کئی بار اپنے سارے اموال کو ضرورتمندوں کی خدمت کے لئے صرف کر دیا۔

حجت الاسلام منصوری نے امام حسن علیہ السلام کے حسن خلق اور احسان جیسی صفات کو آپ کے محبّین کے لئے نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے کہا: امام علیہ السلام کی زندگی کے ان بہترین نمونوں کو ہمیں اپنے اجتماعی اور فردی زندگی میں لاگو کرنا چاہئے تاکہ دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کر سکیں۔

انہوں نے آخر میں امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت میں موجود  تربیتی نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام حسن علیہ السلام کی زندگی نوجوانوں اور جوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے لہذا  والدین اور تعلیم و تربیت پر مامورافراد  کو چاہئے کہ وہ مومن اور موحّد افراد کی تربیت کے لئے آپ علیہ السلام کی زندگانی کو رول ماڈل کے طور پر پیش کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .