۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا اٹھائیسواں سمینار

حوزہ/ جدیدفقہی مسائل پر غور وخوض کرنے والے معروف ادارہ اسلامک فقہ اکیڈمی کا اٹھائیسواں سمینار آج سے راجستھان میں شروع ہوگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جدیدفقہی مسائل پر غور وخوض کرنے والے معروف تھنک ٹینک ادارہ اسلامک فقہ اکیڈمی کا اٹھائیسواں سمینار آج سے راجستھان میں شروع ہوگیا ہے ۔افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہاکہ آج سے تقریبا 30سال قبل 1989 میں اس اکیڈمی کاقیام عمل میں آیاتھاجس کامقصدنئے دورمیں پیش آمدہ مسائل پراجتماعی غوروخوض کرکے مسائل کاحل پیش کرناہے،اسی کے ساتھ ہی اکیڈمی کاایک اہم مقصددینی اورعصری تعلیم یافتہ فضلاءکی کثیرالجہات تربیت بھی ہے ۔

واضح رہے کہ اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیاکے اٹھائیسویں سہ روزہ بین الاقوامی سیمینار کاباضابطہ آغازجامعہ اسلامیہ دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلاراجستھان کے وسیع وعریض احاطہ میں ہوا۔

اٹھائیسویں سیمینارکے لئے جن موضوعات کاانتخاب ہواہے وہ اپنی نوعیت کے اعتبارسے بہت ہی اہم ہیں۔اس مرتبہ جن موضوعات پرعلماء کرام غوروخوض کریں گے اس میں تعزیربالمال شریعت اسلامی کی روشنی میں،احکام شرعیہ پرجہل کااثر،انفارمیشن ٹکنالوجی سے مربوط مسائل اورجواہرات کی خریدوفروخت ہے۔
تین دن تک چلنے والے اس سیمینارمیں مختلف نشستوں میں ان چاروں اہم موضوعات پرغوروخوض ہوگااوراس کے بعدتجاویزپاس ہوں گی۔پروگرام کے آخری دن دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلامیں دارالقضاء کاافتتاح ہوگااوراجلاس عام منعقدکیاجائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .