۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت  اللہ العظمی جعفر سبحانی

حوزہ/ آیت اللہ جعفر سبحانی نے نوجوان طلباء و فضلاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا: آپ ابھی جوان ہیں اگر چاہیں تو ایک ماہ میں ختم قرآن کریم انجام دے سکتے ہیں، چار سے پانچ سال کے بعد قرآن کریم کی صرف منتخب آیات ہی ذہن میں محفوظ رکھ پائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ  جعفر سبحانی نے قم المقدسہ مسجد اعظم میں اپنے درس خارج اصول میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف اشارہ کیا کہ فرماتے ہیں: ’’ حملة القرآن هم المحفوفون برحمة الله الملبسون نور الله،المعلمون کلام الله، من عاداهم فقد عاد الله و من والاهم فقد والی الله‘‘  حاملان قرآن وہ افراد ہیں کہ جو رحمت خداوند جن کے شامل ہوتی ہے اور وہ نور الہی میں غوطہ کھائے ہوئے اور کلام الہی کے معلم ہیں، جو بھی ان کے ساتھ دشمنی کرے گا گویا خدا سے دشمنی کی ہے اور جو بھی انہیں اپنا دوست رکھے گا گویا اس نے  خدا کے ساتھ دوستی کی ہے۔  

انہوں نے کہا: آپ کو چاہئے کہ ہر مہینے ایک ختم قرآن مجید مکمل کریں۔ روزانہ ایک پارہ کی تلاوت کریں تاکہ آخر ماہ میں قرآن کریم کا ختم مکمل ہو جائے۔

حضرت آیت الله سبحانی نے کہا:  علماء اور علماء کو اللہ کی آیات الاحکام  پر خصوصی توجہ دینا چاہئے کیونکہ ایک فقیہ کے لئے تمام آیت الاحکام پر دسترسی لازمی ہیں۔

انہوں نے نوجوان طلباء و فضلاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا: آپ ابھی جوان ہیں اگر چاہیں تو ایک ماہ میں ختم قرآن کریم انجام دے سکتے ہیں، چار سے پانچ سال کے بعد قرآن کریم کی صرف منتخب آیات ہی ذہن میں محفوظ رکھ پائیں گے۔  

تبصرہ ارسال

You are replying to: .