۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا بین الاقوامی کتاب میلہ کا دورہ

حوزه/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کے دن 32 ویں بین الاقوامی کتاب میلہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کے دن صبح مصلای امام خمینی میں منعقد کتاب کی 32 ویں بین الاقوامی نمائش کے مختلف شعبوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت اور ارشاد اسلامی عباس صالحی  بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ تھے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کتابوں کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران کتاب کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں ناشرین کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .