۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم فلسطینی مظلومین کے ساتھ ہیں،ڈیل آف سینچری کا بائیکاٹ اور اس کی مخالفت فلسطینی مظلوموں اور قبلہ اول کے ساتھ وفاداری ہے،اوراسی طرح اس صہیونی سازش کی حمایت قبلہ اول اور فلسطینی مظلوموں کے ساتھ بے وفائی اور فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان   حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ  امریکہ یہ جان لے ساری دنیا کے باضمیر لوگ فلسطین کے مظلوم کے ساتھ ہیں، ڈیل آف سینچری کے ذریعے اسرائیل کی expansion فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت ہیں،تمام فلسطینی جماعتوں اور عوام نے مشترکہ طور پر ڈیل آف سینچری کے نام پر منامہ میں ہونے والے اجلاس کی مخالفت کی ہے،اور اس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، اور تمام اسلامی ممالک سے بھی فلسطینی عوام نے استعماری صہیونی سازش کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی مظلومین کے ساتھ ہیں،ڈیل آف سینچری کا بائیکاٹ اور اس کی مخالفت فلسطینی مظلوموں اور قبلہ اول  کے ساتھ وفاداری ہے،اوراسی طرح اس صہیونی سازش کی حمایت قبلہ اول اور فلسطینی مظلوموں کے ساتھ بے وفائی اور فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت ہے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری اسلامی ایران اور مقاومت کا بلاک امریکہ اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم  اور منصوبوں کے خلاف فرنٹ لائن ہے،انشااللہ بہت جلد امریکہ اور اس کے حواری پوری دنیا میں رسوا ہو کر رہے گا، پاکستان کے غیور عوام  امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ ہیں ہم خطے میں امریکہ کی طرف سے ناامنی پیدا کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،جمہوری اسلامی ایران پر پابندیاں در اصل خطے میں گریٹر اسرائیل منصوبے کو عملی کرنے کے لئے ہیں،امت مسلمہ جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ ہے اورانشااللہ گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چورہو گا اور کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .