۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
نخستین مسجد شهر بایون تا سال 2020 افتتاح می شود
امریکی شہر بیون میں مسجد کا افتتاح 2020 میں ہوگا

حوزہ  / امریکی ریاست نیو جرسی میں واقع شہر بیون میں پہلی مسجد کا افتتاح 2020 میں ہوگا۔ اس  مسجد کی تعمیر کے لئے بہت زیادہ دوڑ دھوپ کی گئی ہے حتی اس کے لیے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر بیون کے مسلم رہنماوں کا کہنا ہے کہ سال 2020 کے اوائل میں اس شہر کی پہلی مسجد کا افتتاح ہوگا۔

 شہر بیون میں تعمیر ہونے والی اس مسجد کی تعمیرات ساٹھ فیصد پایۂ تکمیل تک پہنچ چکی ہے اور ان شاءاللہ اگلے چھ ماہ سے کم عرصے میں اس کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اس مسجد کی تعمیر کے لئے اب بھی ۳ لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے کہ مسجد انتظامیہ کے مطابق آئندہ سال جنوری میں اس کا انتظام ہو جائے گا۔

شہر بیون کے مسلم رہنماوں کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر کے کام مکمل ہونے کے بعد اس مسجد کی افتتاحی تقریب کے لیے منعقد ہونے والے جشن میں سب لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .