۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حدیث روز
بہترین انسانوں کی خصوصیات

حوزہ / پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں بہترین انسانوں کی خصوصیات کو بیان کیا ہے۔

حوزہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب " نہج الفصاحہ " میں بیان ہوئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

خیرالنّاس أقرؤهم و أفقههم فی دین اللَّه و أتقاهم للَّه و آمرهم بالمعروف و أنهاهم عن المنکر و أوصلهم للرّحم.

"بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن کریم کو بہتر پڑھتے ہیں۔ خدا کے دین کو بہتر سمجھتے ہیں، خدا کا خوف ان کے دل میں زیادہ ہوتا ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر زیادہ عمل کرتے ہیں اور اپنے رشتہ داروں سے زیادہ ارتباط رکھتے ہیں(زیادہ صلہ رحمی کرتے ہیں) "۔

نهج الفصاحه، ص ۴۶۸، ح ۱۴۹۹

تبصرہ ارسال

You are replying to: .