۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
نمايشگاه خطاطي «حضرت مریم(س) در قرآن» در فيليپين

حوزہ/ ایرانی ثقافتی مرکز میں فارسی زبان کے طالب علم کریمه جزیری نے ڈھائی سال میں قرآن کی خطاطی مکمل کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تیونس؛ فارسی زبان کے طالب علم نے قرآن خطاطی کی منت پوری کردی، ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق کریمه جزیری جو سال ۲۰۱۷ کو ایران کے شہر مشہد میں حرم امام رضا(ع) کے فسیٹیول میں شرکت کرچکے تھے انہوں نے وہاں حضرت رضا(ع) کی زیارت کے دوران منت مانی تھی کہ اگر انکے والد کو شفاء ملی تو وہ قرآن کریم کی خطاطی کریں گے۔

جزیری کے مطابق وطن واپسی پر انہوں نے دیکھا کہ انکے والد مکمل طور پر شفایاب ہوچکے ہیں لہذا انہوں نے فوری طور پر کاغذ خرید کر قرآن لکھنے کا آغاز کیا اور بلا آخر قرآن کی خطاطی مکمل کرلی، قرآن کے عنوانات انکے والد نے انجام دیا ہے۔

تیونس؛ فارسی زبان کے طالب علم نے قرآن خطاطی منت پوری کردی

جزیری نے ایرانی ثقافتی مرکز آکر نذر پوری ہونے پر خوشی کا اظھار کیا اور اس نسخے کو آستانہ رضوی کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .