۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
ھنیہ

حوزہ/صدر محمود عباس نے کہا کہ وہ فلسطین میں انتخابات کرانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے جائیں گے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ شام فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلفیون پر بات چیت کی دونوں رہنماؤں کے درمیان مصر کی ثالثی میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر محمود عباس نے کہا کہ وہ فلسطین میں انتخابات کرانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے جائیں گے۔حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس اور اسماعیل ھنیہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں قاہرہ میں گذشتہ روز مکمل ہونے والے فلسطینی مصالحتی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں شیڈول کے مطابق پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقعے پر اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کو حتمی شکل دینے، قومی سیاسی شراکت پرقائم رہنے اور قابض صہیونی دشمن کے خلاف مشترکہ جدو جہد کرنے پر قائم ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .